Sunday January 19, 2025

روس ، یوکرین تنازع میں کسی بلاک کا حصہ بننے کی بجائے ثالثی کا کردار ادا کرنا چاہئے ، وزیر اعظم

اسلام آباد : وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین تنازع کے پوری دنیا پر اثرا مرتب ہوں گے ، اس معاملے میں کسی تنازع کا حصہ بننے کی بجائے دنیا کو ثالثی کا کردار ادا کرنے سے متعلق سوچنا ہوگا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ او آئی سی اجلاس کے بعد چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کروں گا جس میں یہ معاملہ زیر غور آئے گا کہ روس اور یوکرین کے مابین سیز فائر کیلئے کیا کردار ادا کیا جا سکتا ہے ، لڑائی کا حصہ دار بننے کی بجائے ہمیں ثالثی اور امن کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے ۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ عالمی جنگوں میں بلاک بنانے کی پالیسی سب کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔

او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

رمضان المبارک میں زیادہ کام نہیں کرنا پڑے گا، ملازمین کیلئے اوقات کار میں 2گھنٹے تک کمی کر دی گئی

آئی پی ایل ٹیم کی بس پر حملہ ،متعددغیرملکی کھلاڑی زخمی

FOLLOW US