Sunday May 19, 2024

او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت، چینی وزیرخارجہ اجلاس سے خطاب کریں گے

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پہلی بار چینی وزیر خارجہ اوآئی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے اور اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ مختلف ممالک کے وزرائےخارجہ سے ملاقات ہوئی، مسلم امہ کومختلف ایشوز پر تبادلہ خیال کرنے کا بہترین موقع ہے۔ شاہ محمودقریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی میں چین کی پہلی بار شرکت ہے، چینی وزیرخارجہ اجلاس سےخطاب کریں گے۔

آئی پی ایل ٹیم کی بس پر حملہ ،متعددغیرملکی کھلاڑی زخمی

وزیر خارجہ نے کہا کہ موجودہ عالمی تناظرمیں یہ کانفرنس انتہائی اہم ہے، کانفرنس کی سائیڈلائن میٹنگ میں کشمیرپربات ہوگی، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق صورتحال پرتوجہ مبذول کرانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آنیوالے وزرائے خارجہ 23مارچ کی پریڈمیں مہمان خصوصی ہوں گے۔ شاہ محمودقریشی نے کہا کہ ہرسال 15 مارچ کو اسلامو فوبیا کیخلاف دن منایا جائے گا، ناموس رسالت،گستاخانہ خاکوں سےمسلمانوں کی دل آزاری ہوتی تھی۔ یاد رہے گذشتہ روز چینی وزیرخارجہ 3روزہ دورےپرپاکستان پہنچے تھے، اس موقع پر وزارت خارجہ کے حکام اور چینی سفارتکاروں نے معزز مہمان کااستقبال کیا۔

ارطغرل ڈرامے سے متاثر ہوکر اسلام پر تحقیق کی اور۔ 13 سالہ بچے کی ارتغل غازی کے اداکار کے ہاتھ پر اسلام قبول کرنے کی ویڈیو وائرل

وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی نے چینی ہم منصب کیساتھ نیوز کانفرنس کی تھی، جس میں شاہ محمودقریشی نے چین کے وزیرخارجہ کی پہلی مرتبہ اوآئی سی اجلاس میں شرکت کیلئے آمد کا خیرمقدم کیا تھا۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان چین کیساتھ باہمی تعلقات کےمزیداستحکام کاخواہاں ہے، پاکستان چین دوطرفہ تجارت بڑھانےکےوسیع مواقع ہیں، چین نےہمیشہ ہرفورم پرپاکستان کی مددکی ہے۔ چینی وزیرخارجہ وانگ ژی نے کہا کہ پاکستان چین کاتذویراتی شراکت دارہے، اوآئی سی اجلاس میں شرکت میرےلیےباعث مسرت ہے، پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات کومزیدوسعت دینے کے خواہاں ہیں، چین عالمی فورمزپرپاکستان کی معاونت جاری رکھنےکیلئےپرعزم ہے۔

“عدم اعتماد میں بیرونی سازش ،پیسے کس جہاز میں اور کیسے لائے گئے تمام ثبوت موجود ہیں” اسد عمر کا تہلکہ خیز دعویٰ

FOLLOW US