Thursday May 9, 2024

آئی پی ایل ٹیم کی بس پر حملہ ،متعددغیرملکی کھلاڑی زخمی

آئی پی ایل کی ٹیم دہلی کیپیٹلز کی ٹیم کی بس پر ہندو انتہا پسندوں کے ایک گروپ نے حملہ کیا ہے۔جس کے نتیجے میں بس کو بہت نقصان پہنچا ہے اور کچھ غیر ملکی کھلاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا ہے مگر ابھی تک بھارتی میڈیا ان کھلاڑیوں کے نام سامنے نہیں لایا۔ ممبئی پولیس کے مطابق 5 حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔تاہم باقی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں ، اس افسوسناک واقعے میں کتنے افراد ملوث تھے اس کے بارے میں بھی ا بھی تک کوئی رپورٹ سامنے نہیں آسکی۔

واضح رہے یہ حملہ ایک فائیو اسٹار ہوٹل کے باہر ٹیم کی بس پر کیا گیا۔جس کے بعد ہوٹل تاج و دیگر ہوٹلز کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے ۔یہی نہیں بلکہ آئی پی ایل میں شامل تمام ٹیموں کی بھی سیکیورٹی کو بھی بڑھایا گیا ہے۔دوسری جانب پاکستان میں کرکٹ کے کھیل کو لیکر کچھ بھی مسئلہ ہو جائے اسے بھارت بہت اچھالتا ہے اور یہ ناکام کوشش کرتا ہے کہ پاکستان میں کرکٹ بحال نہ ہو لیکن وہ اپنی اس کوشش میں ناکام رہا ہے۔تاہم مودی سرکار نے اس واقعے کو دبا نے کی ہر ممکن کوشش کی ہے تا کہ آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد متاثر نہ ہو۔مزید یہ کہ مودی سرکار اپنی اس کو شش میں ناکام ہو گئی ہے اور اب مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق کئی غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے جن میں ڈیوڈ وارنر کا نام سامنے آ رہا ہے جو حال ہی میں دہلی کیپیلٹلز کا حصہ بنے ہیں اور اب انہوں نے آئی پی ایل سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

FOLLOW US