Monday January 20, 2025

قومی اسمبلی کا اجلاس 25مارچ کوبلانے کا فیصلہ کس کے گھر پر ہوا؟ نجی نیوز چینل کا اہم دعویٰ سامنے آگیا

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا فیصلہ سپیکر اسد قیصر کی رہائش گاہ پر ہوا۔ جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس کو 25 مارچ کو طلب کرنے کا فیصلہ سپیکر اسد قیصر کے گھر پر ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی سیکریٹریٹ حکام شریک ہوئے، اس دوران اجلاس 25 مارچ کو بلانے کے قواعد کا جائزہ لیا گیا۔بتا یا جا رہا ہے کہ قومی اسمبلی کے 25 مارچ کو بلائے جانے والے اجلاس میں انتقال کرنے والے رکن قومی اسمبلی کے لیے فاتحہ خوانی ہوگی اور پھر اجلاس ملتوی کردیا جائے گا۔ اجلاس میں طے پایا کہ 25 مارچ کو ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں کی جائے گی۔

چوہدری نثار کی بنی گالہ میں ملاقات، اینٹری کی تیاریاں، اب تک کا سب سے بڑا دعویٰ

تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گرگئی، ایک اور ایم این اے نے بغاوت کا اعلان کردیا

جنرل قمر جاوید باجوہ کی خدمات کو ہم بھلا نہیں سکتے،وزیراعظم عمران خان نیا آرمی چیف کس کو بنانا چاہتے ہیں؟

FOLLOW US