Sunday January 19, 2025

“اگر پیر کو عدم اعتماد پیش نہ ہوئی تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے” بلاول کی حکومت کو دھمکی

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ کی گئی تو اسمبلی میں ہی بیٹھ جائیں گے پھر دیکھتے ہیں کہ آپ کی او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے ۔ متحدہ اپوزیشن کے رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہم چاہتے ہیں کہ پُر امن طریقے سے او آئی سی اجلاس ہو جائے مگر یہ حکومت نہیں چاہتی کہ ایسا ہو۔وزیراعظم پرامن ماحول کو خراب کر رہے ہیں،

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

سپیکر کے پاس ایک ہی راستہ ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا کارکن نہ بنے بلکہ سپیکررولزکے مطابق چلے، چاہتےہیں پیر کو قومی اسمبلی کا اجلاس عدم اعتماد سے شروع ہو، مگر حکومت چاہتی ہے کہ اپوزیشن پرامن نہ رہے۔ بلا ول بھٹو نے کہا کہ اپوزیشن نے او آئی سی کانفرنس کیلئے لانگ مارچ کی تاریخ آگے کی ہے ، یہ چاہتے ہیں کہ ملک میں آئینی بحران پیدا ہو۔سپیکر نے غیر جمہوری سوچ نہ بدلی تو ساری اپوزیشن کو مناؤں گا۔عمران خان کو خبردار کرتےہیں کہ آخری بال پر ٹیمپرنگ نہ کریں ۔چیئر مین پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ اگر پیر تک اجلاس نہیں بلایا گیا تو ہم دیکھتے ہیں کہ آپ کی او آئی سی کانفرنس کیسے ہوتی ہے۔

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کر دیا گیا

چیف جسٹس نے سندھ ہائوس پر حملے کا نوٹس لے لیا ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

FOLLOW US