Sunday January 19, 2025

تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نورعالم اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے ماسک اتار کر بیٹھنے کے مطالبے پر نور عالم نے شہریوں سے بدتمیزی کی. ٹوئٹرپر وائرل ویڈیو میں منحرف رکن قومی اسمبلی اسلام آباد کے ریسٹورنٹ میں ماسک لگائے بیٹھے نظرآرہے ہیں اور کچھ شہری ان سے پوچھ رہے ہیں کہ انہوں نے کس مقصد کے تحت اپنی وفاداریاں بدلیں ؟جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کسی سے ڈرتا نہیں ہوں شہری ان سے سوال کرتے ہیں کہ آپ اللہ سے نہیں ڈر رہے

سیاسی میدان میں بڑی ہلچل، سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی کا اعلان بھی کر دیا گیا

آپ نے ملک کو بیچ دیا ایک شہری پشتو لہجے والی اردو میں کہتے ہیں ہمیں شرم آتی ہے کہ آپ پختون ہیں میں آپ کے حلقے میں آکر آپ سے سوال کرونگا. شہریوں کی جانب سے چبھتے سوالات پر نورعالم خان انہیں کہتے نظرآرہے ہیں ”بکواس نہیں کریں“جس کے جواب میں سوال کرنے والا انہیں بڑے مودب اندازمیں کہہ رہا ہے کہ ”میں بکواس کررہا ہوں سر“آپ لوگوں نے ضمیر بیچے ہیں ‘اس ملک سے اور اپنے ووٹروں سے غداری کی ہے آپ ماسک اتار کر بیٹھیں تاکہ دنیا آپ کا چہرہ دیکھے. ویڈیو میں نور عالم خان شہریوں سے ویڈیوڈ ریکارڈنگ بندکرنے کا بھی کہہ رہے ہیں شہری کہہ رہے کہ آپ کو بھی پتہ ہے کہ آپ نے کیا کیا ہے جس کے جواب یں نورعالم کہتے ہیں کہ میں نے کیا کیا ہے؟منحرف رکن کہتے ہیں کہ کیا میں آپ کو جانتا ہوں ؟جس کے جواب میں ایک آوازآتی ہے کہ میں پشاور میں آپ کے حلقے سے ہوں .

چیف جسٹس نے سندھ ہائوس پر حملے کا نوٹس لے لیا ،اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

نور عالم اپنے منحرف ہونے پر جوازپیش کرنے کی کوشش بھی کرتے پائے گئے ہیں مگر وہ کسی بھی ملک کا حوالہ دے کر جواب نہیں دے پائے گفتگو کے دوران تین سے چار شہریوں کو نورعالم سے سوالات کرنے سنا جاسکتا ہے دو منٹ 10سیکنڈ کی یہ ویڈیو ٹوئٹرریکارڈ کے مطابق گزشتہ رات ایک بجکر37منٹ پر اپ لوڈ کی گئی ہے ویڈیوکے آخرمیں نورعالم وہاں سے اٹھ کر دوسری جانب جاتے نظرآرہے ہیں.

“7 دن کے اندر معافی مانگیں ، ورنہ ۔ ۔ ۔”اسد عمر نے منحرف 13 ارکان قومی اسمبلی کے شو کاز نوٹسز پر دستخط کر دیے

FOLLOW US