Sunday January 19, 2025

’جو آج جارہے ہیں وہ کل عمران خان سے معافیاں مانگیں گے‘

کراچی: گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا ہے کہ جو آج جارہے ہیں وہ کل دوبارہ عمران خان سے معافیاں مانگیں گے۔ اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جو لوگ گئے ہیں وہ واپس آجائیں گے، پورا یقین ہے عمران خان تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوں گے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بھرپور طاقت کے ساتھ واپس آئیں گے، 2023 میں بھی عمران خان وزیراعظم بنیں گے۔

بابر اعظم کی آسٹریلیا کیخلاف اننگز صدی کی بہترین میچ بچانے والی اننگز میں شامل

ایک سوال کے جواب میں گورنر سندھ نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو کیا لگتا ہے کہ ردعمل صرف سندھ میں آتا ہے، باقی پاکستان ستو پی کر سورہا ہے، پی ٹی آئی نے کس رہنما کے گھر کا گھیراؤ کیا ہے ایک بتادیں۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ایم کیو ایم نے پیپلزپارٹی کے ساتھ زندگی بھر جنگ لڑی ہے، ایم کیو ایم کے ساتھ پیپلزپارٹی نے بہت زیادتیاں کی ہیں، ان کے تحفظات کیسے زیرو ہوجائیں گے اگر یہ پیپلزپارٹی کے ساتھ جاتے ہیں تو اپنے لوگوں کو کیا جواب دیں گے۔

دھمکیاں مل رہی ہیں جو بینظیر اور بشیربلور کیساتھ ہوا وہی ہوگا: نورعالم خان

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اداروں کا نیوٹرل رہنا مجھے نہیں لگتا کہ ممکن ہو، سیاست دانوں کو عادت پڑی ہوئی ہے جو فون کالز کا انتظار کرتے رہتے ہیں۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 27 مارچ کو پی ٹی آئی کا جلسہ ہے لانگ مارچ نہیں ہے، 28 مارچ کو لوگ اسمبلی کے باہر بیٹھے ہوں گے یا نہیں اس کا علم نہیں ہے، اس وقت خواہشات کے مطابق باتیں چل رہی ہیں۔

FOLLOW US