Sunday January 19, 2025

دھمکیاں مل رہی ہیں جو بینظیر اور بشیربلور کیساتھ ہوا وہی ہوگا: نورعالم خان

پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی نورعالم خان کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملنے لگیں۔ نور عالم خان نے دھمکیوں والے میسجز کے اسکرین شارٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے اور کہا کہ دھمکیاں دی جارہی ہیں کہ جو بینظیربھٹواوربشیربلور کے ساتھ ہوا، وہی تمھارے ساتھ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے دھمکی دی جا رہی ہےکہ تمہارے اور تمہارے 3 بیٹوں کےساتھ یہی کیا جائے گا، مجھےکچھ ہوا تو موجودہ قیادت ذمہ دارہوگی۔ خیال رہے کہ نور عالم خان پی ٹی آئی کے منحرف ہونے والے ارکان میں شامل ہیں۔

لوٹوں کو سندھ ہاؤس سے کہیں اور لے جائیں ورنہ حملے ہوتے رہیں گے: فواد چودھری

https://twitter.com/NOORALAMKHAN/status/1504807512998293504?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1504807512998293504%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.geo.tv%2Flatest%2F280562-

اسٹیڈیم میں بیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کیلئے لالہ کا بڑا اعلان

FOLLOW US