Sunday January 19, 2025

لوٹوں کو سندھ ہاؤس سے کہیں اور لے جائیں ورنہ حملے ہوتے رہیں گے: فواد چودھری

اسلام آباد: وزیر اطلاعات فواد چودھری نے پی ٹی آئی کارکنوں کو دوبارہ سندھ ہاؤس پر اکسادیا ۔ کہتے ہیں سندھ ہاؤس کو نیا چھانگامانگا بنائیں گے تو عوام کی نفرت کا سامنا کرنا پڑے گا۔سندھ ہاؤس پر حملے کے بعد اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ جوں ہی واقعہ کا علم ہوا سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کارکنان کو تحمل اور بردباری کا درس دیتے ہوئے سندھ ہاؤس خالی کرنے کا کہا لیکن سچ یہ ہے عوام کے جذبات سے کھیلنا بند کریں اور عوام کے مینڈیٹ کا احترام کریں۔

“تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں”شاہ محمود قریشی نے واضح کر دیا

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ایک بہت ہی حساس علاقے میں ہے جہاں چیف جسٹس ہاؤس وزراء کالونی اور اہم رھائش گاھیں ہیں ۔فواد چودھری نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ لوٹوں کو کہیں اور شفٹ کر لے ورنہ پورا مہینہ تماشا لگا رہے گا ہم کس کس کو روکیں گے۔

پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

FOLLOW US