Sunday January 19, 2025

اسٹیڈیم میں بیٹے کے آپریشن کا پلے کارڈ اٹھائے والد کیلئے لالہ کا بڑا اعلان

کراچی ٹیسٹ کے دوران جہاں نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کے لیے لائے گئے منفرد بینرز نمایاں رہے وہیں ایک مجبور باپ بھی شاہد آفریدی اور محمد رضوان سے بیٹے کےآپریشن کی اپیل کرتا پلے کارڈ اٹھائے نیشنل اسٹیڈیم پہنچ گیا۔ تصویر وائرل ہوتے ہی باپ بیٹے کی اپیل شاہد آفریدی تک بھی پہنچ گئی اور سابق کپتان نے بیٹے اور باپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بذریعہ ٹوئٹ ان کی مدد کرنے کا اعلان بھی کر دیا۔

“تحریک انصاف میں مائنس ون کی کوئی گنجائش نہیں”شاہ محمود قریشی نے واضح کر دیا

وائرل تصویر میں والد کے ہاتھ میں موجود پلے کارڈ پر پاکستانی بیٹر محمد رضوان اور کرکٹر شاہد آفریدی سے مدد کی درخواست کی گئی تھی جس پر درج تھا کہ خدارا رضوان اور شاہد خان آفریدی میرے بیٹے کا آپریشن کروادو۔ تصویر میں ایک چھوٹا بچہ بھی پلےکارڈ اٹھائے ہوئے ہے جس پر کیمرہ مین اور سمیت کمنٹیٹرز سے توجہ کی درخواست کی گئی تھی۔ شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں توجہ دلوانے پر شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ شاہد آفریدی فاؤنڈیشن بچے اور ان کی فیملی تک پہنچ گئی ہے۔

پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی نے ق لیگ سے ڈیل کر لی ؟ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی

FOLLOW US