Sunday January 19, 2025

پی ٹی آئی کارکن سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت میں سندھ ہاؤس کے باہر احتجاج کرنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکن گیٹ توڑ کر اندر داخل ہوگئے۔ سندھ ہاؤس اسلام آباد کے باہر گزشتہ کئی گھنٹوں سے تحریک انصاف کے کارکنوں کی طرف سے منحرف ارکان کے خلاف احتجاج کیا جا رہا تھا۔ کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا کر احتجاج کیا اور سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا۔ پی ٹی آئی کے مشتعل کارکنوں نے سندھ ہاؤس کا گیٹ توڑ دیا اور اندر داخل ہوگئے۔ پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے ہیں اور نعرے بازی کر رہے ہیں۔ سندھ پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کو سندھ ہاؤس سے باہر نکالنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

پی ٹی آئی کے کتنے اراکین اسمبلی نے ق لیگ سے ڈیل کر لی ؟ وزیراعظم عمران خان کا ساتھ چھوڑنے پر پارٹی ٹکٹ کی یقین دہانی

بابر نے ہمیں کراچی ٹیسٹ جیتنے نہیں دیا: آسٹریلوی کوچ

FOLLOW US