Sunday January 19, 2025

ق لیگ اور ایم کیو ایم نے وزیراعظم عمران خان کو ہٹانے کا مطالبہ کر دیا ، اگلا وزیراعظم کس کو ہونا چاہئے؟

اسلام آباد: حکومت کی اہم ترین اتحادی جماعتوں مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم نے عمران خان مائنس ون فارمولا پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ق) کی جانب سے ماہ شعبان میں ہی قربانی مانگ لی اور سیاسی بحران کے حل کیلئے عمران خان مائنس ون فارمولا پیش کردیا۔نجی ٹی وی کے مطابق دونوں اتحادی جماعتوں کی جانب سے کہا گیا کہ عمران خان کے بچنے کے چانسز نہیں لیکن انہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو بچانے کی کوشش کرنی چاہئے ۔ ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومت کو بچانے کیلئے ایسے آپشنز پر غور کرنا چاہئے ۔ مسلم لیگ (ق) کے طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ عمران خان نیا ایڈونچر کرنے کی بجائے اپنی جماعت کے ایسے ارکان سامنے لائیں جن پر وزارت عظمیٰ کیلئے اتفاق کیا جا سکے۔

سوموار اور منگل کے روز جڑواں شہروں میں عام تعطیل کا نوٹیفیکیشن جاری

عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ گولڈ سمتھ حادثے میں زخمی

بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر نے عمران خان کی ٹوئٹ کو میچ فکسنگ سے جوڑ دیا

FOLLOW US