Monday January 20, 2025

وزیر اعظم کا تحریک عدم اعتماد سے قبل ڈی چوک میں جلسہ منعقد کرنے کا اعلان اپوزیشن 172ووٹ پورے کرلے تو مجھ سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ہوگا، عمران خان

لاہور: وزیر اعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا پلان بنا رکھا ہے کہ اپوزیشن سمجھ ہی نہیں سکے گی ،اپوزیشن 172ووٹ پورے کرلے تو مجھ سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ہوگا، پہلے تحریک عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم ہاؤس کے ٹویٹر اکائونٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے 6 ارکان اسمبلی تحریک انصاف سے جاملے ہیں ۔

مسٹر ٹین پرسنٹ کا فرزند جھوٹے الزامات سے گریز کرے‘حسان خاور آج بھی سندھ اٹھارویں صدی کا بدحالی کا منظر پیش کرتا ہے

لیگی ارکان اسمبلی نے وزیر اعظم عمران خان سے لاہور میں ملاقات کرکے حمایت کی یقین دہانی کرادی جبکہ انہوں نے مزید لوگوں کی حمایت کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران عمران خان نے کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا، ساتھ ہی انہوں نے دیگر اراکین کو ہدایت دی کہ وہ اپنی توجہ اسلام آباد پر مرکوز رکھیں۔ اس موقع پر وزیراعظم نے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ منعقد کرنے کا بھی اعلان کیا جو کہ جلد منعقد کیا جائے گا۔ اس حوالے سے مزید کہا گیا کہ وزیراعظم سے میاں جلیل شرقپوری، فیصل نیازی، اشرف انصاری، اظہر عباس چانڈیا اور مولانا غیاث الدین نے ملاقات کی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن 172ووٹ پورے کرلے تو مجھ سے زیادہ کمزور کوئی نہیں ہوگا، پہلے تحریک عدم اعتماد پھر پنجاب کا معاملہ دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ سوچا عدم اعتماد سے پہلے اسلام آباد ڈی چوک میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑاجلسہ کروں، جلسے میں بتاؤں گا اپوزیشن یہ سب کیوں کررہی ہے، احتساب پر کوئی سمجھوتہ نہیں کروں گا۔

دفاتر ، تعلیمی ادارے بند، حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

پاک فوج کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں، پاک فوج نے موجودہ سیاسی ماحول میں واضح اعلان کر دیا

FOLLOW US