Tuesday May 7, 2024

کچھ نہیں ہونے جا رہا، کیوں گھبرائے ہوئے ہو؟ وزیراعظم عمران خان نے ساتھیوں کو تسلی دیدی

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزراء کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ملاقات میں شرکاء سے کہا کہ کچھ نہیں ہونے جا رہا،کیوں گھبرائے ہوئے ہو؟ وزیر اعظم کے مخاطب کرنے کے انداز پر شرکا مسکرا اٹھے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزیر اعلیٰ،گورنر اور صوبائی وزرا کو تحریک عدم اعتماد ناکام بنانے پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی اور کہا کہ گورنر، وزیر اعلیٰ اراکین قومی اسمبلی سے رابطے بڑھائیں، مل کر کام کریں۔

دفاتر ، تعلیمی ادارے بند، حکومت نے چھٹیوں کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری ، پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو وزراء، اراکین صوبائی اسمبلی کی جائز شکایات دور کرنےکی بھی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی اور میں آپ کے ساتھ ہوں، بغیر خوف کے کام کریں۔وزیراعظم نے کہا کہ پنجاب کے معاملات مشاورت سے بعد میں دیکھیں گے۔

”میرے ہاتھ پر بندھی زنجیر کھل گئی ، میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہو گا “عمران خان کھل کر میدان میں آ گئے

FOLLOW US