Monday January 20, 2025

”میرے ہاتھ پر بندھی زنجیر کھل گئی ، میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہو گا “عمران خان کھل کر میدان میں آ گئے

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ صرف عدم اعتماد میں نہیں پھنسے کپتان نے آگے کی تیاری کی ہوئی ہے، میں رکوں گا نہیں ان کے پیچھے جاو¿ں گا ،چھوڑوں گا نہیں، میرے ہاتھ پر جو زنجیر بندھی ہوئی تھی وہ اب کھل جائے گی۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ میرا پہلا نشانہ آصف زرداری ہوگا، زرداری تمہارا وقت آگیا ہے، زرداری کو جب نیب بلاتی ہے تو کمر میں درد ہوجاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں گورنر ہاوس میں پی ٹی آئی کے کارکنوں سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے آپ کے جوش اور جنون کا اندازہ ہے۔علی زیدی اوران کی ٹیم کو سندھ کے دورے پرخراج تحسین پیش کرتا ہوں، سندھ کے دورے سے واضح ہوگیا پورے پاکستان میں سب سے زیادہ تبدیلی سندھ چاہتا ہے، سندھ کے لوگ ڈاکو زرداری سے آزادی چاہتے ہیں۔

”اپوزیشن کی کامیابی یہ ہے کہ عمران خان کے پاس ۔۔“ سینئر صحافی حامد میر بھی میدان میں آ گئے ، بڑا دعویٰ کر دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن نے وہ کام کیا جس کے لیے میں اللہ سے دعا مانگ رہا تھا کہ یہ کریں، ایک کہاوت ہے کہ جب گیڈر کی موت آتی ہے تو وہ شہر کی جانب دوڑتا ہے اور عدم اعتماد اپوزیشن کی سیاسی موت ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ کرکٹ میں کپتانی کا راز یہی ہے کہ وہ پہلے دن سے اگلے دن کی پلاننگ شروع کرتا ہے، میں بہت ٹائم سے انتظار کر رہا تھا، میں 25 سال سے ان چوروں کے خلاف جہاد کر رہا ہوں، اپنے ملک کے لیے ان چوروں کے خلاف لڑ رہا ہوں۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اگلی بار اندرون سندھ کے دورے پر آپ کے ساتھ آرہا ہوں،14سال زرداری مافیا نے جو سندھ کے ساتھ کیا ہے اس کا حساب لیں گے، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ اب زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کے لوگوں کو کے سی آر کی مبارکباد دیتا ہوں، گرین لائن آچکی ہے کے سی آر بننے والی ہے، کراچی میں کسی حکومت نے وہ کام نہیں کئے جو ہم کرنے جارہے ہیں۔

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ، ترین گروپ نے اپوزیشن کو ابتدائی فارمولا دے دیا

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے 20روپے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت کم کی ، اندرون سندھ والوں سے کہتا ہوں کہ زرداری سے آزادی کا وقت آگیا ہے۔ وزیراعظم نے ایک بار پھر چیئرمین پیپلز پارٹی کی اردو کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری خدا کا واسطہ ہے بلاول کو اردو تو سکھا دو، 15 سال ہو گئے ہیں اسے ابھی تک یہ نہیں پتہ کہ بارش آتا ہے یا آتی ہے، میں نے دو سال میں انگریزوں کو اردو سیکھتے دیکھا ہے۔

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب

FOLLOW US