Saturday November 23, 2024

پنجاب میں ان ہاؤس تبدیلی ، ترین گروپ نے اپوزیشن کو ابتدائی فارمولا دے دیا

وزیراعلیٰ پنجاب کے مخالفت میں سامنے آنے والے علیم خان کی اچانک بیرون ملک روانگی نے کئی سوالات کو جنم دے دیا ہے۔ جہانگیر ترین گروپ اور اپوزیشن جماعتوں کے درمیان اب ان ہاؤس تبدیلی کے بعد کی صورت حال سے متعلق فارمولے پر مشاورت جاری ہے۔اس سلسلے میں جہانگیر ترین گروپ نے مسلم لیگ (ن) کو ابتدائی فارمولا دے دیا ہے۔ترین گروپ نے وزیراعلی کے ساتھ اسپیکر پنجاب اسمبلی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تجویز دے دی ہے۔

فیصل واوڈا کی خالی نشست پر پی پی کے نثار کھوڑو سینیٹر منتخب

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب میں وزارت اعلی کا منصب مانگ لیا ہے، اس کے علاوہ اسپیکر شپ پیپلز پارٹی کو اور سینیئر وزیر (ن) لیگ سے بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔دوسری جانب علیم خان بھی جہانگیر ترین سے ملاقات کے لیے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ علیم خان گروپ میں 18 ارکان پنجاب اسمبلی شامل ہیں جب کہ علیم خان کو بھی کئی ارکان کی درپردہ حمایت حاصل ہے۔

مسلم لیگ ق نے اپنی بازی کھیل دی ، وزیراعظم عمران خان کو کس موڑ پر جا کر اپوزیشن کا ساتھ دینے کا اشارہ دیدیا ؟ بڑا دعویٰ

یوکرین تنازعہ، سعودی اور اماراتی حکام نے امریکی صدر کا فون سننے سے بھی انکار کردیا

FOLLOW US