Monday January 20, 2025

آئندہ الیکشن کس سیاسی جماعت کے ٹکٹ پر لڑوں گا؟ ندیم افضل چن بھی پھٹ پڑے

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن نے کہاہے کہ تاریخ میں مجبور نہیں بلکہ بہادر لوگوں کو یاد رکھا جاتاہے ، عمران خان بہادری سے اور اچھے فیصلے کر جائیں گے تو تاریخ میں یاد رکھے جائیں گے ورنہ دور گزر جائے گا اور کہا جائے گا کہ یہ مجبوری تھی وہ مجبوری تھی ، مجبوروں کو یاد نہیں رکھا جاتا۔اگلا الیکشن پی ٹی آئی کے ساتھ ہی لڑیں گے ؟ کے سوال پر پی ٹی آئی رہنما نے جواب دیا کہ یہ ابھی وقت بتائے گا ۔

قصہ خوانی کی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، 57 افراد شہید

نجی ٹی وی کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں تحریک انصاف کے رہنما اور سابق ترجمان ندیم افضل چن نے کہاہے کہ ناراضگی والی بات نہیں لیکن میں پیچھے دوڑنے کا قائل نہیں ہوں ، پی ٹی آئی کے پرانے لوگ میرے ساتھ مطمئن ہیں ، کابینہ میں خود کو کچھ لوگ دولت مند سمجھتے ہیں، جب رائے دیں تو ان کو ناگوار گزرتی تھی ، وزیراعظم کے زیادہ قریب وہ ہیں ، اس لیے میں سمجھتاہوں کہ ہماری وجہ سے ان کے درمیان ایسی بات نہیں ہونی چاہیے ، کابینہ اور پارٹی میں کھل کر رائے دیتاتھا ، مجھے کوئی کسی کا ڈر نہیں ہے۔ندیم افض چن کا کہناتھا کہ جس قسم کا ہم ذہن رکھتے ہیں شائد وزیراعظم کی ضرورت کے مطابق نہ ہو ، میں سمجھتاہوں کہ سیاسی کلاس میں مفاہمت ہونی چاہیے ، صرف سیاسی کلاس پر الزامات نہیں لگنے چاہئیں۔

آصفہ بھٹو سے ٹکرانے والا ڈرون کیمرہ کس چینل کا تھا؟ پتہ چل گیا

جب احتساب کی بات کریں تو صرف سیاسی مخالفین مناسب نہیں اس میں یبوروکریٹس ، صحافت ، بزنس ٹائیکون بھی ہوتے ہیں جو اصل ملک کو پیچھے بیٹھ کر چلا رہے ہوتے ہیں ان کے نام بھی ہونے چاہئیں ، میں یہ وزیراعظم کو کہتا ہوں ۔ان کا کہناتھا کہ” مختار یاوالی ” ویڈیولیک ہوئی تھی تو وزیراعظم نے ایک مرتبہ مجھ سے کہا تھا کہ ندیم یہ تم نے کیا کیاہ ، شہزاد اکبر کے کمیشن یا احتساب کے طریقہ کار سے اتفاق نہیں کرتا ، پی ٹی آئی کی کابینہ میں رابطوں کا فقدان ہے ، اس میں بیوروکریٹ بھی آ کر کھیلتا ہے ، اسی میں ٹیکنوکریٹ بھی آ کر کھیلتاہے ، سرمایہ دار بھی پالیسی میکنگ میں شامل ہو گیا ہے ۔ ندیم افضل چن کا کہناتھا کہ پچ سیاستدانوں کی ہے ، ووٹ لوگ سیاستدانوں کو دیتے ہیں، پارلیمانی نظام میں سیاستدانوں کی اہمیت ہوتی ہے ، لیکن راہ گزر آ جاتے ہیں پھر جنگ تو ہوتی ہے۔

“آج دنیا لیگ سپن کی یونیورسٹی سے محروم ہوگئی” شاہد آفریدی کا شین وارن کے انتقال پر پیغام

کچھ لو گ ہوتے ہیں جن کو قیادت کے دائیں بائیں رہنے او راچھی گفتگو کرنے کا آرٹ آتاہے ، میرے جیسا بندہ جو کم تعلیم یافتہ ہووہ تو سیدھی بات کرے گا۔مجھے شروع شروع میں پبلک فیئر ونگز کا کہا گیا ، تو اس پر میں نے کہا کہ ایم پی اے اور ایم این اے کو ساتھ لاتے ہیں ،لیکن پی ایم ہاوس کی بیوروکریسی نے پبلک افیئر ونگ سیاسی بندے کے نیچے نہیں چلنے دیا ، تو انہوں نے مجھے پہلے مہینے ہی منع کر دیا کہ آپ اس طرح میٹنگ نہ بلائیں ۔پی ٹی آئی رہنما کا کہناتھا کہ وزیراعظم سے فون میسجز پر بات ہوتی رہتی ہے ، میں عہدہ نہیں لینا چاہتا ،میں ڈلیور نہیں کر سکوں گا ،یا تو ایسے اختیارات ہوں کہ آپ وہاں بیٹھ کر ڈیلیور کریں اور رائے دے سکیں، اس وقت جو ماڈل چل رہاہے اس میں ہمارے جیسے لوگ فٹ نہیں ہوتے، ہم اتنے سلجھے ہوئے نہیں ۔مجھے درباروں میں بیٹھ کر بولنے والی انگریزی نہیں آتی ۔ ایک طرف ہم کہتے ہیں کہ انڈسٹری منسٹری بہت اچھی ہے ، ٹاپ ٹین میں شامل ہے ، دوسری طر ف ملک میں کھاد بھی شارٹ ہے ، 37 بلین سبسڈی سرکاری خزانے سے انڈسٹری کو دے رہے ہیں ، لیکن کسان کو ڈے اے پی بھی 9 ہزار پر چلی گئی اور یوریا بھی مہنگی ہے ۔”سارے وزیراعظم ایک جیسے ہوتے ہیں “کے سوال پر جواب دیتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ وہاں کی مجبوریاں ہی ایک جیسی ہوتی ہیں ۔

عمران خان کی حکومت کیخلاف نہیں لیکن مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے، یونس خان

FOLLOW US