Thursday May 16, 2024

کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ، بی بی شہید کے نامکمل مشن کو مکمل کرنے کیلئے نکلے ہیں ، بلاول بھٹو

کراچی : چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کٹھ پتلی کے گھر جانے کا وقت آگیا ہے ، ہم بی بی شہید کے نامکمل مشن کو پورا کرنے کے لئے نکلے ہیں ۔ کراچی میں لانگ مارچ کی روانگی سے قبل خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عمران خان نے معیشت کا بیڑہ غرق کر دیا ، انہوں نے کرپشن کے خاتمے کا وعدہ کیا تھا لیکن آج ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹیں کہتی ہیں کہ ان کی حکومت نے کرپشن کے تمام سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ،

رمضان قادریوف کے سپاہی یوکرین میں داخل، چیچن و روسی جھنڈے لہرا دیے

یہ حکومت 18ہویں ترمیم کو ختم کر رہی ہے ، این ایف سی ایوارڈ نہیں دے رہی ، وفاق نے سندھ کے ہاتھ باندھ دیے ہیں ، ہم کم وسائل کے ساتھ صوبے کی خدمت کر رہے ہیں ۔ بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ عمران خان کو بھگائیں گے تو ہی تمام صوبوں کو ان کا حق ملے گا، وقت آ گیا کہ ہم تحریک عدم اعتماد لیکر آئیں اور ہر پاکستانی کے حقوق کا تحفظ کریں ۔

پی ایس ایل فائنل ، لاہور قلندرز اور ملتان سلطانز کے درمیان میچ کاٹاس ہو گیا

’’بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے ، تحریک عدم اعتماد ۔۔‘‘شہبازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

FOLLOW US