Monday January 20, 2025

’’بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے ، تحریک عدم اعتماد ۔۔‘‘شہبازشریف نے بڑا اعلان کر دیا

لاہور: بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے ملاقات کی جس میں تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی، شہباز شریف نے کہا ہے کہ بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد کو کامیاب بنانے کے لیے سیاسی رابطے مزید تیز کردیے ہیں۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کے سربراہ سردار اختر مینگل لاہور پہنچے جہاں انہوں نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے ملاقات کی۔

تحریک عدم اعتماد، آصف علی زرداری نے اپنا کام مکمل کرلیا، تیاری پوری ہونے کا دعویٰ

ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں نے میڈیا سے مشترکہ طور پر بات چیت بھی کی۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حکومت نے غریب آدمی کی زندگی اجیرن کردی، مہنگائی نے ہرطرف ڈیرے ڈال لیے، ہماری ملاقات میں معاشی اور سیاسی صورتحال پر بات چیت ہوئی، پی ڈی ایم نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کا حتمی فیصلہ کیا ہے جس کے لیے تیاری جاری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وقت آنے پر یہ تحریک پیش کردیں گے اور اس بدترین حکومت سے نجات حاصل کرلیں گے، بی این پی مینگل ہمارے ساتھ ہے اور دونوں جماعتیں تحریک عدم اعتماد پر یکسو ہیں۔

ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں، یوکرین کے صدر کا ویڈیو پیغام

بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر خان مینگل نے کہا کہ آج ہم نے تحریک عدم اعتماد پر بات کی، پی ڈی ایم نے کافی حد تک اس پر ہوم ورک مکمل کرلیا ہے، موجودہ حکومت میں بھی بلوچستان کو نظرانداز کیا گیا، اب بھی وقت ہے کہ بلوچستان کے حالات ٹھیک کیے جائیں تاکہ زیادہ دیر نہ ہو جائے، بلوچستان میں حالیہ سوزش 70 سال کی زیادتیوں کی وجہ سے ہے، تبدیلی کے نام سے اب ہمیں چڑ ہونے لگی ہے اب تبدیلی کے بجائے چھٹکارا ہونا چاہیے۔

سوری، ہم کچھ نہیں کر سکتے، پاکستانی سفارتخانے کا یوکرین میں پھنسی پاکستان کی بیٹی کی مدد سے انکار

FOLLOW US