Thursday May 16, 2024

تحریک عدم اعتماد، آصف علی زرداری نے اپنا کام مکمل کرلیا، تیاری پوری ہونے کا دعویٰ

لاہور : پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء چودھری منظور نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے اپنے ذمے تحریک عدم اعتماد کا کام مکمل کردیا ہے، عدم اعتماد کیلئےاب ہماری تیاری مکمل ہے، پنجاب میں عدم اعتماد2 منٹ کا کھیل ہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو کام آصف زرداری کے ذمہ تھا انہوں نے کردیا، ہماری تیاری مکمل ہوچکی ہے۔ پنجاب میں عدم اعتماد لانا بہت آسان ہے۔چودھری منظور نے کہا کہ پنجاب میں عدم اعتماد 2 منٹ کا کھیل ہے۔ تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا کہ اپوزیشن نے جو بھی کرنا ہے کرلے۔

ممکن ہے آپ مجھے آخری بار زندہ دیکھ رہے ہوں، یوکرین کے صدر کا ویڈیو پیغام

وہ کاغذ ہی نہیں بنا جس پر اپوزیشن نے عدم اعتماد لکھنی ہے، ہمارے تمام ممبران ہمارے ساتھ ہیں، اپوزیشن اپنے لوگوں کا پتہ کرے، ہر بار ان کے لوگ کم نکلتے ہیں۔مزید برآں پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ27 فروری کوعوامی مارچ ہوگا، لانگ مارچ میں لاکھوں لوگ بلاول بھٹو کا ساتھ دیں گے، لانگ مارچ میں 25 سے 30 ہزار لوگ بلاول کے ساتھ سفر کررہے ہوں گے، لانگ مارچ میں ایسے لوگ ہوں گے جن کو دیکھ کر سب حیران رہ جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں گورنرراج کی ضرورت نہیں، وفاق کو سندھ میں صرف برائی نظرآرہی ہے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیکا ایکٹ کے خلاف سینیٹ میں آواز اٹھائی،آرڈیننس کے ذریعے کالے قوانین کو مسترد کرتے ہیں۔

سوری، ہم کچھ نہیں کر سکتے، پاکستانی سفارتخانے کا یوکرین میں پھنسی پاکستان کی بیٹی کی مدد سے انکار

دوسری جانب ۔پیپلزپارٹی نے لانگ مارچ کیلئے پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے بتایا کہ پلان کے مطابق پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ شیڈول کے مطابق 27 فروری کو شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا لانگ مارچ چیئرمین بلاول بھٹو کی قیادت میں مختلف شہروں سے ہوتا ہوا اسلام آباد کے مقام پر پہنچے گا، 8 مارچ کو اسلام آباد کے مقام پر ڈیرا ڈالا جائیگا۔

لاہور قلندرز نے آج کیا منصوبہ بنا یا تھا ؟ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد بتا دیا

FOLLOW US