Monday January 20, 2025

سوری، ہم کچھ نہیں کر سکتے، پاکستانی سفارتخانے کا یوکرین میں پھنسی پاکستان کی بیٹی کی مدد سے انکار

کیف : شمالی یورپ کے ملک یوکرین روسی فوج کے حملے کے بعد پاکستانی سفارتخانے نے دارالحکومت کیف کے مضافات میں پھنسی پاکستانی لڑکی آمنہ حیدر کی مدد سے انکار کر دیا ہے۔ گزشتہ روز پاکستان کی بیٹی نے مدد کے لیے پکارا تھا۔ آمنہ حیدر کا کہنا ہے کہ وہ کیف سے 20 کلومیٹر دور ایک گاؤں میں چھپی ہوئی ہے، پاکستانی سفارتخانے سے نکلنے والی بس نے انہیں پِک کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ اُن کا کہنا ہے کہ کیف جانے والے راستے بند ہیں، میرے پاس ٹرانسپورٹ نہیں کہ کیف پہنچ سکوں، سفارتخانے نے کہا صبح ٹرنوپل نہ پہنچی تو وہ مدد نہیں کریں گے۔ یوکرین میں تعلیم کی غرض سے مقیم آمنہ حیدر کا کہنا ہے کہ کل چلنے والی بس کے بعد اگلی بس کب چلے گی اس متعلق سفارتخانے کو کچھ نہیں پتا

کن کن شہروں میں ہلکی بارش اور کہاں کہاں برفباری کا امکان ہے؟ ٹھنڈی ٹھنڈی پیشنگوئی کر دی گئی

۔ آمنہ حیدر سے سفارتخانے کےحکام نے کہا کہ آپ کو سفارتخانے پہنچنا پڑے گا، ورنہ نہیں بچا سکیں گے، اگلی کوئی بس نہیں، آپ آسکتی ہیں توٹھیک ہے۔ آمنہ حیدر نے بتایا کہ انہوں نے سفارتخانے کےحکام سے کہا وہ تو یہاں پر پھنس جائیں گی لیکن آگے سے سفارتخانے کے حکام نے جواب دیا کہ ’آئی ایم سوری‘ ہم کچھ نہیں کرسکتے۔اس طرح پاکستان کے سفارت خانے کے حکام نے پاکستان کی طالبہ کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

“میری ماں کو کرکٹ کی اے بی سی بھی نہیں پتا لیکن دعا دیتی ہیں کہ اللہ میرے بیٹے کو شاہد آفریدی جیسا بنائے” شاہنواز دھانی کے بھائی کا دلچسپ انکشاف

لاہور قلندرز نے آج کیا منصوبہ بنا یا تھا ؟ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد بتا دیا

FOLLOW US