لاہور : گذشتہ روز سفاری پارک لاہور میں شیروں کے حملے سے مبینہ طور پر 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔لاہور کے سفاری پارک میں شیروں کا نوجوان کو کھانے کا واقعہ انتظامیہ کے لیے سر درد بن چکا ہے۔ معاملے کے بعد شیروں کو زہر دینے یا پھر کہیں اور شفٹ کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔نوجوان بلال کے جاں بحق ہونے کے بعد سفاری پارک کو انتہائی خطرناک قرار دے دیا گیا ہے۔ اس حوالے سینئر صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ اس واقعے کے بعد شیروں کے آدم خور بننے کا خطرہ پیداہو گیا ہے۔محکمہ وائلڈ لائف کا کہنا ہے کہ بلال کو کھانے کے بعد شیر آدم خور ہو گئے ہیں اور اب شیروں کے منہ کو خون لگ گیا ہے۔اس لیے مزید کوئی رسک نہیں لیا جا سکتا ہے۔
لاہور قلندرز نے آج کیا منصوبہ بنا یا تھا ؟ شاہین آفریدی نے میچ جیتنے کے بعد بتا دیا
لہذا اس حوالے غور کیا جا رہا ہے کہ آیا ان شیروں کو زہر دیا جائے،گولی ماری جائے یا پھر کوئی اور راستہ اپنایا جائے۔ خیال رہے کہ سفاری پارک انتظامیہ نے بدھ کے روز شیروں کے پنجرے سے مسخ شدہ نعش نکالی جس شیروں نے نوچ ڈالا تھا ‘ابتدائی تفتیش کے دوران اس نعش کی شناخت 18 سالہ محمد بلال کے نام سے ہوئی جو قریبی آبادی کا رہائشی تھا‘متوفی کے رشتہ دار ذوالفقار نے بتایا کہ بلال چارہ کاٹنے کی غرض سے گھر سے نکلا تھا لیکن پھر واپس نہیں آیا ‘ انہوں نے بتایا کہ 2 روز بعد سفاری پارک میں شیروں کے پنجرے سے بلال کی نعش برآمد ہوئی ہے جس کو شیروں نے نوچ ڈالا تھا‘سفاری پارک کے ڈپٹی ڈائریکٹرچودھری شفقت علی نے کہا ہے کہ کسی شخص کا پیدل لائن سفاری کے اندرداخل ہونا ممکن نہیں ہے، انہوں نے کہاکہ جو لوگ سفاری پار ک کی سیر کرنے آتے ہیں ان کے لیے ایک مخصوص گاڑی ہے جس پر انہیں سیر کرائی جاتی ہے۔
روس کے 2800 فوجی ہلاک، 80 ٹینک، 516 گاڑیاں تباہ کردیں یوکرین کا دعویٰ
صوبائی وزیر وائلڈلائف ملک اسد علی کھوکھر نے سفاری پارک کا دورہ کیا جس میں انہوں نے فوری طور پر لائن سفاری پارک کے ایریا کو 20دنوں کیلئے بند کردیا ہے اور سفاری پارک کے دو سپروائزرزسمیت آٹھ سکیورٹی گارڈز معطل کردئیے۔ انہوں نے لائن سفاری کے ایریا میں لوہے کے جنگلوں کے قریب جتنے بھی درخت ہیں ان کو فوری کاٹنے کے احکامات بھی جاری کردیئے۔