Monday January 20, 2025

سارا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے”، انضمام الحق نے محمد رضوان کی تعریف کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق چیف سلیکٹر و سابق کپتان انضمام الحق نے ملتان سلطان کی بہترین کارکردگی کا سہرا کپتان محمد رضوان کے سر سجادیا۔ کراچی کے خلاف کھیلے جانے والے میچ میں رضوان کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئےسابق کپتان کا کہنا تھا کہ 2سال پہلے پاکستان سپر لیگ میں کراچی کنگز نے اسے اپنی ٹیم میں نہیں رکھا لیکن اس نے ہمت نہیں ہاری، سارا پاکستان کہہ رہا تھا کہ یہ ٹی ٹوئنٹی کا کھلاڑی نہیں ہے اور ان 2برسوں کے بعد یہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کا بہترین پلیئر بن گیا۔انہوں نے کہا کہ اس سب کا کریڈٹ رضوان کو جاتا ہے کہ اس نے خود پر کی جانے والی تنقید کو منفی طور پر نہیں لیا اور اپنے اوپر کام کیا، رضوان نے کہا تھا کہ میں خود کو ثابت کروں گا

مریم صاحبہ عام پاکستانی سے کتنی نفرت کرتی ہیں؟ شہباز گل کا ویڈیو پر تبصرہ، ویڈیو میں ایسا کیا ہے ؟ لنک میں دیکھیں

اور اس نے کیا، یہ سارے کھلاڑیوں کے لیے پیغام ہے کہ محنت کی جائے تو آپ بھی کامیاب ہو سکتے ہیں۔ انضمام الحق نے کہا کہ ماشاء اللہ رضوان پچھلے 2 برسوں سے اتنا اچھا کھیل رہا ہے کہ ہم اس کی تعریفیں کرکر کے تھک گئے ہیں، اللہ اسے نظر بد سے بچائے۔انہوں نے کہا کہ دعا ہے رضوان ایسے ہی کھیلتا رہے، یہ تمام نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مثال ہے کہ اس نے کیسے اپنی کارکردگی کو بہتر بنایا۔

وزیر مذہبی امور نے عورت مارچ پر پابندی عائد کرنے کیلئے وزیراعظم کو خط ارسال کر دیا

خاتون اول بشریٰ بی بی کی تضحیک کرنے پر مریم نواز کی گرفتاری کا امکان، تہلکہ خیز خبر آگئی

FOLLOW US