Sunday May 19, 2024

حکومت اور وزیروں پر شدید تنقید کرنیوالے معروف صحافی محسن بیگ کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے صحافی محسن بیگ کو اسلام آباد سے گرفتار کرلیا۔صحافی محسن بیگ کو ان کے گھر سے پولیس کے ہمراہ گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپہ مارنے والی پارٹی پر ڈائریکٹ فائرنگ کی گئی اور ایک گھنٹے کی مزاحمت کے بعد محسن بيگ کوگرفتار کیا۔حکام نے بتایا کہ مراد سعید کی درخواست پر کارروائی کی گئی ہے۔ایف آئی اے کے چھاپے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں محسن بیگ کو ہاتھ میں پسٹل لیے دیکھا جاسکتا ہے اور ويڈيو ميں کچھ لمحے بعد 2 فائر ہونے کی آواز آتی ہے۔فائرنگ سے ايف آئی اے کا ايک سب انسپيکٹر زخمی ہوا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق محسن بیگ نے اپنے دفاع میں فائر کیے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ پشاور زلمی میچ کے دوران سہیل تنویر اور بین کٹنگ میں جھڑپ ، دونوں کو سخت سزا مل گئی

واضح رہے کہ محسن بیگ نے حالیہ ٹی وی پروگراموں میں وفاقی حکومت سمیت وفاقی وزیر پر تنقید کی تھی۔عدالت میں درخواست دائردوسری جانب، صحافی محسن بيگ نے غیرقانونی حراست کے خلاف درخواست دائر کر دی۔ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال نے درخواست پر سماعت کرتے ہوئے بیلف مقرر کرکے محسن بیگ کو عدالت ميں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔وکیل راحیل قریشی کے مطابق صبح سویرے سادہ کپڑوں میں لوگ محسن بیگ کے گھر آئے، کون لوگ تھے اور کہاں لے کر جا رہے تھے کچھ معلوم نہیں۔وکیل کے مطابق ایس پی اور ڈی ایس پی سے وارنٹ گرفتاری اور سرچ وارنٹ نہیں مانگے، ایس پی نے سادہ کپڑوں میں ملبوس افراد کو گھر میں دھاوا بولنے کا حکم دیا اور سادہ کپڑوں میں افراد نے بچوں کو مارا، موبائل فون توڑے اور محسن بیگ کو ساتھ لے گئے۔

نا اہل قرار دیے جانے کے بعد فیصل واوڈا کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، الیکشن کمیشن نے اعلان کر دیا

معروف بھارتی موسیقار و گلوکار بپی لہری 69 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

FOLLOW US