Sunday January 19, 2025

سیاسی جوڑ توڑ، کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہو گئیں پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر ن لیگ میں شامل

لاہور : سیاسی جوڑ توڑ، کئی رہنماؤں کی وفاداریاں تبدیل ہو گئیں۔92 نیوز کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں اس وقت سیاسی جوڑ توڑ عروج پر ہے۔پی ٹی آئی کی ایک اور وکٹ گر گئی۔پی ٹی آئی کے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں مقبول احمد نے میاں جاوید لطیف کے ساتھ ملاقات کے موقع پر ن لیگ میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ گذشتہ روز سٹی نائب صدر میاں ہارون، چوہدری طیب راشد سندھو نے نواز لیگ میں شمولیت اختیار کی۔نواز لیگ کے رہنما چوہدری شہباز احمد چھینہ کے مطابق رواں ہفتے میں پی ٹی آئی کے مزید اہم رہنما اور عہدیدار نوازشریف کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں گے۔جب کہ پی ٹی آئی کے ضلع نائب صدر میاں تیمور خالد کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ نواز لیگ کے کئی اہم کارکن پی ٹی آئی میں شمولیت کا جلد اعلان کریں گے۔

پٹرول کی قیمت 200 سے 225 روپے فی لیٹر تک پہنچ جانے کا خدشہ

جب کہ پیپلز پارٹی کے صوبائی نائب صدر چوہدری محمد جاوید بھٹی نے بھی رواں ہفتے مخالف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی نوید سنا رہے ہیں۔یہاں واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن حکمراں جماعت پاکستان تحریک اںصاف کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب ہو گئی تھی۔تحریک انصاف کے سابق سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے پارٹی سے نکالے جانے کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔ پی ٹی آئی کے سابق سیکرٹریٹ اطلاعات احمد جواد نے ہفتے کے روز پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمد شہباز شریف سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی نے ان جیسے ہزاروں افراد سے دھوکا کیا جو خلوص نیت کے ساتھ نیا پاکستان کے نعرے کے فریب میں آئے۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی نے پی ایس ایل کو دنیا کی بہترین لیگ قرار دے دیا

مولانا فضل الرحمان کی جہانگیرترین سے خفیہ ملاقات، تحریک عدم اعتماد میں ساتھ دینے کی دعوت

FOLLOW US