Monday January 20, 2025

لڑکے لڑکیاں کہتے ہیں سیلفی لے لیں تاکہ رشتہ پکا ہو جائے: ریحام خان

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا کہنا ہے کہ لڑکے لڑکیاں ان کے ساتھ سیلفی کی فرمائش کرتے ہیں تاکہ وہ اپنے سسرال والوں کو دکھا کر رشتہ پکا کروا سکیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈیپینڈیٹ اردو کو دیے گئے انٹرویو میں ریحام خان نے سیاسی مصروفیات اور پسندیدہ مشاغل سمیت مختلف موضوعات پر بات کی۔ اس دوران ریحام خان کا کہنا تھا کہ ’اکثر لوگ مجھے کہتے ہیں کہ آپ کے ساتھ سیلفی لینی ہے اور جب میں ان سے پوچھتی ہوں کہ سیلفی سے کیا کرو گے؟ تو وہ کہتے ہیں جی میرے سسر نہیں مان رہے، ساس نہیں مان رہیں، آپ کے ساتھ سیلفی آئے گی تو میرے رشتے کے لیے ہاں ہو جائے گی۔

موت بر حق اوراٹل حقیقت ہے۔۔ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے انتقال کی خبر پر وضاحتی بیان آگیا

ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ کہ اس میں کس حد تک حقیقت ہے اور کیا وہ رشتے پکے بھی ہو جاتے ہیں لیکن میں نے ہمیشہ لوگوں کی مدد کرنے کی خواہش رکھی ہے۔ عمران خان کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ میرے خیال میں رشتہ کروانے کا کام ہر ذمہ دار آنٹی کو کرنا چاہیے۔

’ابھی ہم زندہ ہیں‘ عمر اکمل کی اننگز پر دلچسپ میمز کی بھرمار

گھرکا سارا پیسہ لے آؤ 4 دن میں ڈبل کر دوں گا ۔۔ عام شہری کے لٹنے کی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے

FOLLOW US