Monday January 20, 2025

’ابھی ہم زندہ ہیں‘ عمر اکمل کی اننگز پر دلچسپ میمز کی بھرمار

کراچی: پی ایس ایل 7 کے اٹھارویں میچ میں جارح مزاج بلے باز عمر اکمل نے آتے ہی اپنی دھاک بٹھا دی، عمر اکمل نے 23 رنز کی برق رفتار اننگز کھیل کر کوئٹہ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے رواں سیزن میں پہلا میچ کھیلنے والے عمر اکمل کی شاندار اننگز پر دلچسپ میمز کی بھرمار ہوگئی۔ عمر اکمل کی شاندار اننگز پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب میمز شیئر کی جارہی ہیں، ایک صارف نے لکھا کہ ’عمر اکمل کی تصویر آنجہانی اداکار فیروز خان کی تصویر کے ساتھ جوڑ کر لکھا کہ ’ابھی ہم زندہ ہیں۔‘

گھرکا سارا پیسہ لے آؤ 4 دن میں ڈبل کر دوں گا ۔۔ عام شہری کے لٹنے کی ویڈیو نے سب کے ہوش اڑا دیے

ایک صارف نے لکھا کہ شاہد آفریدی اور عمر اکمل کو 2011 کے بعد اکٹھا دیکھ کر خوشی ہورہی ہے۔ اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس اینکر شاہد ہاشمی نے لکھا کہ ’عمر اکمل کو چھکے لگاتے دیکھ کر خوشی ہوئی، وہ اب بھی ایک ٹیلنٹ ہے، اس کے رویے سے ہٹ کر، صرف معین خان ہی اسے اپنی ٹیم کو لے سکتے تھے۔
ملتان سلطانز کے ٹویٹر پر عمر اکمل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا گیا کہ ’عمرا کمل ہر چھکا لگانے کے بعد اللہ کو یاد کررہے تھے۔‘
ایک صارف نے لکھا کہ ’عمر اکمل واپس آگئے ہیں پاکستان کرکٹ نے کیسا ہیر کھو دیا ہے۔‘

پاکستان میں شہریوں کو عید الفطر پر معمول سے زیادہ چھٹیاں ملنے کا امکان

ایک اور صارف نے لکھا کہ عمر اکمل دو سال بعد آئے اور تین بلند و بالا چھکے لگادیے، عمر اکمل کی دبنگ واپسی ہوئی ہے۔‘
واضح رہے کہ عمر اکمل نے صرف 8 گیندوں پر 23 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

FOLLOW US