انسان کے نصیب میں جو لکھا ہوتا ہے ہو کہ وہی رہتا ہے اس کی جیتی جاگتی مثال یہ بزرگ ہیں جنہوں نے کچھ ہی وقت میں اپنی ساری عمر کی کمائی اپنے ہاتھوں لٹا دی۔ ایک بہن نے یہ واقعہ سوشل میڈیا پر شیئر کیا جو انکے والد صاحب کے ساتھ پیش آیا۔ہوا یہ کہ کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد پاور ہاؤس چورنگی کے قریب کچھ افراد نے ایک شخص کو انتہائی پریشان انداز میں پوچھا کہ آپ نے ایک بابا کو دیکھا ہے وہ یہاں کہیں قریب ہی رہتے ہیں۔ تو اسی وقت ایک ویگن آر گاڑی سے ایک بابا اترے اور یہ 2 لوگ انکو دیکھتے ہی ان کی طرف گئے، انکے ہاتھ چومتے ہوئے کہنے لگے آپ نے ہمارے سب مسائل حل کر دیے ہیں۔ انہی میں سے ایک شخص نے اس بہن کے والد سے کہا کہ آئیں ہم بھی دیکھتے ہیں کیا ماجرا ہے۔
پاکستان میں شہریوں کو عید الفطر پر معمول سے زیادہ چھٹیاں ملنے کا امکان
وزیرخزانہ شوکت ترین نے وزارت چھوڑنے کا عندیہ دیدیا، وجہ کیا بنی؟
جیسے ہی وہاں اس بابا کے پاس گئے تو یہی بابا جی کہنے لگے کہ تمہارے گھر میں جتنا سونا اور پیسہ ہے لادو میں عمل کرو دونگا تو ڈبل ہو جائے گا لیکن یہ بات کسی کو بتانا نہیں۔ ان کی ہدایت کے مطابق ابو گھر سے ایک ایک پائی لے گئے اور انکے ہاتھ میں تھما دی۔ بس پھر کیا تھا وہ میرے ابو کو اپنے ساتھ کچھ آگے ایک درخت کے پاس لے گئے جہاں سے درخت کے پتے ہی توڑ کر رومال میں باندھے اور کچھ عمل کر کے دے دیا اور کہا کہ جس جگہ سے گھر سے پیسے لے آئے تھے وہاں ہی رکھ دینا مگر 4 دن بعد ہی کھولنا۔ اب کی بار بھی اس بہن کے والد نے یوں ہی کیا انکی بات مان لی اور پھر جمعہ کی تیاری میں لگ گئے مگر جب 15 منٹ بعد خیال آیا تو فوراََ سے وہ رومال کھول کر دیکھا تو اس میں کچھ نا تھا بس پتے تھے یہ دیکھ کر میرے ابو رونے لگے کیونکہ وہ ایسے شخص ہیں جو ایک ایک روپیہ دیکھ بھال کر سوچ سمجھ کر خرچ کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ اب ہم ہم تمام گھر والے نہایت پریشان ہیں اور معلوم نہیں کہ ان لوگوں نے میرے والد کیساتھ کیا کیا جو انہیں کچھ سمجھ ہی نہیں آئی۔ بس یہ واقعہ اور ویڈیو آپ کے ساتھ شیئر کرنے کا ایک ہی مقصد ہے کہ تمام لوگ انہیں پہچانیں اور ان سے بچ کر رہیں۔ مزید یہ کہ جتنا ہو سکے اس ویڈیو کو شیئر کریں تاکہ ان جیسے دھوکے باز لوگ قانون کی گرفت میں آئیں اور کسی کو اس کی زندگی بھر کی کمائی واپس مل جائے۔
پاکستان سپر لیگ, پشاور زلمی کا کراچی کنگز، قلندرز کا گلیڈی ایٹرز سے آج آمنا سامنا ہوگا