Wednesday May 8, 2024

عمر امین گنڈا پور کی نا اہلی، فواد چوہدری نے بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے میئر کے امیدوار عمر امین گنڈا پور کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نا اہل قرار دیے جانے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمر امین گنڈاپور کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے ۔ واضح طور پر ڈی آئی خان میں مولانا فضل الرحمان کو شکست کا سامنا تھا ایسے میں تحریک انصاف کے امیدوار کو نااہل قرار دے دیا گیا اور وہ بھی اس گراؤنڈ پر کہ ان کا بھائی انتخابی مہم کیوں چلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے فیصلے الیکشن کمیشن کو متنازعہ بناتے ہیں۔

مستقبل کے داماد کا سسر کو بولڈ، شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے رد عمل کی ویڈیو وائرل

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے پیر کے روز وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کو انتخابی مہم سے روک دیا اور ان کے ڈی آئی خان جانے پر پابندی ختم کر دی۔ الیکشن کمیشن نے علی امین کے بھائی عمر امین گنڈا پور کو نااہل قرار دیدیا ۔ علی امین گنڈا پور کو عوامی خطاب سے روک دیا گیا تاہم وہ گھریلو تقریبات میں شریک ہو سکیں گے۔پی ٹی آئی کے امیدوار میئر ڈی آئی خان کی نشست پر الیکشن نہیں لڑسکیں گے ۔ کیس کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر نے پڑھ کر سنایا۔فیصلے میں کہا گیاہے کہ علی امین نے پھر خلاف ورزی کی تو سخت کارروائی کی جائے گی ۔

کیا شاہد آفریدی آج اپنا آخری کرکٹ میچ کھیل رہے ہیں؟

شہزاد اکبر کیلئے سب اچھا کی رپورٹ دینے والوں کی چھٹی ہونی چاہیے یہ اچھے قانون دان نہیں تھے یا پھر ان کی ٹیم اچھی نہیں تھی، زلفی بخاری

FOLLOW US