Monday January 20, 2025

ٹی ایل پی سربراہ سعد رضوی کیجانب سے یتیم بچوں کیلئے دعوت ولیمہ کا اہتمام

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعدرضوی نے یتیم بچوں کیلئے دعوت ولیمہ کا اہتمام کیا۔ سعد رضوی لاہور میں دارالشفقت پہنچے جہاں انہوں نے یتیم بچوں کے ساتھ بیٹھ کر کھانا کھایا۔ سعد رضوی کے ہمراہ ٹی ایل پی کے مرکزی رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھاکہ میری طرف سے دارالشفقت میں دعوت ولیمہ صرف بچوں کیلئے ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ دوسری دعوت ولیمہ کا اہتمام میرے چاہنے والوں نےکیا ہے جس میں میں خود بطورمہمان شرکت کروں گا۔ دوسری جانب لاہور کے سبزہ زار گراؤنڈ میں بھی دعوت ولیمہ کی تقریب ہوئی جس میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سعد رضوی رشتہ اذدواج میں منسلک ہوئے تھے اور ان کا نکاح اپنی ماموں کی بیٹی سے ہوا تھا۔

بابا میں اتنی بڑی ہو گئی ہوں لیکن میں نے آج تک آپ کو اتنا پٹتے ہوئے نہیں دیکھا ،

طالبان حکومت وعدوں کے مطابق سرحد پار سے دہشت گرد کارروائیاں روکے، شیخ رشید

عمران خان رواں ماہ روس کا دورہ کریں گے، کتنے سال بعد کوئی پاکستانی وزیر اعظم روس جائے گا؟

لتا کی میت پر تھوکا؟ فیک نیوز کے ذریعے شاہ رخ پر تنقید ہونے لگی

FOLLOW US