Sunday January 19, 2025

انا للہ وانا الیہ راجعون وفاقی وزیر علی زیدی کے گھر صف ماتم بچ گئی

کراچی : وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی کے والد سجاد زیدی انتقال کرگئے۔ علی زیدی کے والد گزشتہ کئی روز سے علیل تھے اور کل سے وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہوں نے آج اپنی جان جانِ آفریں کے سپرد کی۔ وفاقی وزیر نے والد کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا ” وہ ہمارے دوست اور رہنما تھے، انہوں نے ہمیشہ درست کام کیلئے ڈٹ کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔ اپنے بچوں کو حق پر قائم رہنے کی تلقین کی، وہ دعاؤں کی ایک ایسی چھتری تھے جنہوں نے مجھے اور میرے اہل خانہ کی ہمیشہ حفاظت اور رہنمائی کی، اللہ انہیں جنت الفردوس عطا فرمائے۔” علی زیدی کے والد کے انتقال پر صدرِ مملکت اور وزیر اعظم سمیت سیاسی و سماجی رہنماؤں نے ان کے ساتھ اظہارِ افسوس اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیں کی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا علی حیدر زیدی کے والد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا.دکھ کی اس گھڑی میں غمزدہ خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین سیاسی، معاشی اور اسٹریٹجک لحاظ سے اہم ترین قرار دے دیا گیا

وزیراعظم بھیک مانگنے والے پیالے کو توڑنا چاہتے ہیں، شوکت ترین عمران خان آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ کے سخت خلاف رہے ہیں

پی ایس ایل 7 میں شاہد آفریدی کا پہلا میچ بہت مہنگا ثابت ہوا بوم بوم نے پی ایس ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے باولنگ اسپیل کا ریکارڈ اپنے نام کر لیا

FOLLOW US