Sunday January 19, 2025

اسلام آباد کے مشہور مونال ریسٹورنٹ میں اب کیا بنایا جائے گا؟ اعلان کردیا گیا

اسلام آباد: اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ (آئی ڈبلیو ایم بی)نے مونال ریسٹورنٹ کو ’وائلڈ لائف ایجوکیشن سنٹر‘ میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ویب سائٹ ’پرو پاکستانی‘ کے مطابق آئی ڈبلیو ایم بی کی طرف سے اس حوالے سے ایک تجویز تیار کی جا چکی ہے جو آئندہ دنوں میں وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کو منظوری کے لیے ارسال کی جائے گی۔ آئی ڈبلیو ایم بی کی چیئرپرسن رینا ستی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وائلڈلائف ایجوکیشن سنٹر کے قیام سے حکام کو مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی جنگلی حیات کے تحفظ بارے آگہی پھیلانے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی طرف سے مونال ریسٹورنٹ اور گولف کلب کو آئی ڈبلیو ایم بی کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل میں تماشائیوں کی تعداد بڑھانے کیلئے پی سی بی نے بڑا قدم اٹھا لیا

وزیراعظم کیخلاف توہین آمیز بیان:سابق اولمپئن رشید الحسن پر 10 سال کی پابندی عائد

محکمہ موسمیات نے جمعہ کے روزبھی بارشوں اور برفباری کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشنگوئی کر دی

نوشکی، کیپٹن بلال خلیل کی شہادت سے قبل لگائی گئی انسٹا اسٹوری وائرل

FOLLOW US