Sunday May 5, 2024

نواز شریف اور جہانگیر ترین کی تاحیات نا اہلی ختم ہو سکتی ہے یا نہیں؟ اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا

اسلام آباد، لاہور : تاحیات نااہلی کے خلاف سپریم کورٹ بار کی طرف سے آئینی درخواست دائر ہونے کے بعد سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا موقف بھی آگیا اور انہوں نے کہا ہے کہ تاحیات نااہلی پر پارلیمانی قانون سازی سے فیصلہ ہونا چاہیے ۔نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہناتھاکہ سپریم کورٹ بار کو کسی کی ذات کے حوالےسے کیس میں نہیں آنا چاہیے البتہ مفاد عامہ میں درخواست دائر ہوسکتی ہے ۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر درخواست دائر کرنا لازمی تھا تو پھر متاثرہ افراد کو خود دائر کرنی چاہیے تھی ۔یادرہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین کو عدالت کی طرف سے تاحیات نااہل قرار دیا جاچکا ہے اور اب تاحیات نااہلی کیخلاف صدر سپریم کورٹ بار احسن بھون نے آئینی درخواست دائر کی ۔

موبی لنک جاز کی غیر معیاری سروسز اور صارفین سے بلا وجہ ٹیکس وصولیوں پرپی ٹی اے نے سخت ایکشن لے لیا

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑی شاہد آفریدی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ، بائیوسیکیور ببل چھوڑ کر کہاں گئے تھے ؟ جانئے

آسٹریلیا ، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں پاکستان کب آرہی ہیں؟ شائقین کرکٹ کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

FOLLOW US