اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی و وزیرِ مملکت علی محمد خان نے کہا کہ کرپشن کے خاتمے میں کچھ وقت لگے گا، نچلی سطح کی کرپشن زیرو نہیں ہوئی اور نہ کبھی ہو گی۔ وزیر مملکت نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مارننگ شو “جیو پاکستان” میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی کرپشن کے حوالے سے جاری کی گئی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سربراہ عادل خان مسلم لیگ ن کے دور میں لگائے گئے، انہیں نون لیگ نے سربیا میں سفیر لگایا تھا۔ تحریکِ انصاف کے رکنِ قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ اس قسم کے سروے 100 فیصد حقائق پر مبنی نہیں ہوتے۔ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں 17 فیصد عوام نے رائے دی، یہ 17 فیصد عوام کون تھے؟ کیسے رائے دی؟ یہ سوالیہ نشان ہے۔ وزیر مملکت علی محمد خان کا کہنا تھا کہ کرپشن پاکستان کی تباہی کی بنیادی وجہ ہے، بڑے لیول کی کرپشن پر خان صاحب نے ایکشن لیے ہیں۔
عمران خان مشکل میں، جمائما سے پاکستان آںے کا مطالبہ کر دیا گیا
انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا، پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے ہوگا