Friday May 17, 2024

عمران خان مشکل میں، جمائما سے پاکستان آںے کا مطالبہ کر دیا گیا

اسلام آباد: پاکستانیوں نے ایک بار پھر جمائما گولڈ اسمتھ سے پاکستان آنے کا مطالبہ کر دیا۔2004 میں وزیراعظم عمران خان سے الگ ہونے والی جائما اب بھی پاکستانیوں کے دلوں میں موجود ہیں جس کا اظہار وہ سوشل میڈیا پر کرتے رہتےہیں۔ایک پاکستانی نے انہیں واپس آنے کا کہا تو جمائما بھی ردِعمل دئیے بغیر نہ رہ سکیں۔ جمائما نے ٹویٹر پر آن لائن گیم ورڈلی کی پوسٹ کی جس پر پاکستانی صارف نے گزارش کی کہ وہ پاکستان آ جائیں کیونہ عمران خان اپپنے بیوقوف دوستوں کی وجہ سے پھنس چکے ہیں۔جس پر ایک صارف نے کہا کہ ورڈلی گیم والوں نے ایسا کبھی نہیں سوچا گا کہ ان کی گیم پوسٹ پر بھی ایسا تبصرہ کر سکتا ہے۔اس پر ردِعمل دیتے ہوئے عمران خان کی سابق اہلیہ نے کہا کہ میری باقی کی پوری زندگی میں ایسے ہی کمنٹ آئیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد لکھا اور دل بھی بنایا۔

ترکی میں شدید برف باری، سڑکوں پرکھڑے حیوانات منجمد ہوگئے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے ایک انٹرویو میں پاکستان چھوڑنے کی وجہ بتائی۔جمائما نے دعویٰ کیا کہ انہیں پاکستان اس لیے چھوڑنا پڑا کیونکہ ان کے خلاف سیاسی بنیادوں پر کیس بنائے جا رہے تھے اور انہیں عمران خان کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔ جمائما نے برطانوی اخبار دی ایوننگ سٹیڈرڈ کے ساتھ اپنے آئندہ آنے والے شو ’دی امپیچمنٹ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے اپنی نجی زندگی کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے کہا کہ ان کی شادی اپنے سے کافی عمر کے شخص سے ہوئی تھی جو کہ سیاسی طور پر طاقتور تھا اور اسے نقصان پہنچانے کے لیے مجھے ٹارگٹ کیا جا رہا تھا۔انہوں نے بتایا کہ سیاسی بنیادوں پر جیل کی دھمکی بھی دی گئی تھی۔ جمائما نے انٹرویو میں اریجنڈ میرج کے فائدے بھی بتائے اور کہا کہ جب وہ پاکستان میں تھیں تو ارئجنڈ شادیاں کرواتی تھیں۔اور ان کے شوہر کے دوستوں کے بچے کہتے تھے کہ وہ اریجنڈ میرج کرنے کو تیار ہیں لیکن اس میں جمائما کا شامل ہونا ضروری ہے۔وزیراعظم کی سابقہ اہلیہ نے مزید کہا کہ وہ جانتی ہیں کہ جبری شادی ایک مکمل بور پر مختلف چیز ہے لیکن انہوں نے ’اسسٹڈ میرج‘ کو کامیاب ہوتے دیکھا۔

انتظار کی گھڑیاں ختم، سیٹی بجے گی ،میدان سجے گا، پی ایس ایل سیون کا آغاز آج سے ہوگا

جمائما کا کہنا تھا کہ جب وہ پاکستان گئی تھیں تب وہ ایرجنڈ میرج کو پرانا اور پاگلوں والا خیال سمجھتی تھیں اور رومانی رشتوں پر ہی یقین رکھتی تھیں لیکن دس سال پاکستان میں رہنے کے بعد جب برطانیہ واپس لوٹیں تو انہیں اریجنڈ میرج میں کچھ فوائد نظر آئے۔یہاں واضح رہے کہ جمائما گولڈ اسمتھ آئے روز پاکستان میں خبروں کی زینت بنی رہتی ہے جس کی وجہ ان کا پاکستان سے لگاؤ ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ اب بھی وزیراعظم عمران خان کی بہترین دوست ہیں۔ بچوں کی وجہ سے دونوں کے مابین اچھے تعلقات ہیں ۔ جمائما گولڈ اسمتھ نے سابقہ اہلیہ ہونے کے باوجود عمران خان کی دوسری اور تیسری شادی پر انہیں مبارکباد پیش کی جبکہ وہ اکثر ان کے اچھے اقدامات اور فیصلوں کو سراہتے ہوئے بھی نظر آتی ہیں۔ جمائما گولڈ اسمتھ کی جانب سے وقتاً فوقتاً عمران خان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ ٹویٹر صارفین ” عمران خان سے محبت” سے متعلق اکثر ہی ان سے سوالات کرتے نظر آتے ہیں۔

لڑکی خود اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑی ۔۔ جانیں اس لڑکی کے بارے میں جو ہاتھ میں اپنی شادی کا اشتہار لیے گھوم رہی ہے

FOLLOW US