Sunday January 19, 2025

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی ،برطانوی وزیراعظم کو سرکاری رہائش گاہ پر دوستوں کے ساتھ سالگرہ منانا مہنگا پڑگیا

لندن : برطانیہ میں کورونا لاک ڈاون کے دوران وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ پر سالگرہ اور دیگر تقریبات کی تحقیقات برطانوی پولیس کرے گی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانوی پولیس وزیراعظم کی رہائش گاہ اور دفتر میں لاک ڈاون کے دوران تقریبات کے الزامات کی مجرمانہ تحقیقات کرے گی۔برطانوی میڈیا نے دعوی کیا کہ وزیراعظم بورس جانسن نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی 56ویں سالگرہ سرکاری رہائش گاہ پر 30 مہمانوں کے ساتھ منائی تھی۔واضح رہے کہ بورس جانسن نے اسی روزسکول کے دورے میں سماجی فاصلے کا پیغام دیا تھا۔اپوزیشن لیڈر کئیر سٹارمر نے بورس جانسن سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم جو قوانین بناتے ہیں وہ خود ان پر عمل نہیں کرتے۔

سیاستدانوں کو “تھریٹ” ہے، شیخ رشید نے اپوزیشن قیادت کو خبردار کر دیا، بےنظیر بھٹو نے میری بات نہ مانی اور شہید ہو گئیں

شہزاد اکبر کے بعد مزید 2 استعفے تیار، ایک وزیر شامل ایک شخص کو تو وزیراعظم خود نکالنا چاہتے ہیں،دوسرے کی کرپشن کا کچا چھٹا وزیراعظم صاحب کی میز تک پہنچا ہے۔سینئرصحافی کا دعویٰ

بیوی سے علیحدگی ہونے کے بعد انگریزی بھول گیا ہوں‘ عمران خان

FOLLOW US