Sunday January 19, 2025

وزیراعظم عمران خان کے مشیرشہزاد اکبر کے خلاف مستعفیٰ ہونے کے بعد بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر کا نام ایگزیکٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنے کیلئے قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی میں قرار داد مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی سعدیہ تیمور نے جمع کروائی جس میں مطالبہ کیا گیاہے کہ شہزاد اکبر پر براڈ شیٹ سکینڈل میں بڑی رقم وصولی کا الزام ہے ، اس لیے وزیراعظم کے مشیر احتساب کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے ۔ یاد رہےکہ شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے عہدسے سے استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو بھجوا دیا تھا جس کا اعلان انہوں نے ٹویٹر پر جاری پیغام میں کیا ۔ میڈیا میں خبریں گردش کرتی رہیں کہ وزیراعظم عمران خان نے میٹنگ کے دوران شہزاد اکبر پر کرپشن کیسز سست روی کا شکارہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔

شاہین آفریدی نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، آئی سی سی کا سب سے بڑا یوارڈ جیت لیا

’بھارتی بزنس مین کی دعوت پرٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا، ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا اور پھر بلیک میل کیا گیا کہ ۔ ‘ زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں سے بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

FOLLOW US