Sunday January 19, 2025

شاہین آفریدی نے پوری قوم کاسر فخر سے بلند کر دیا ، آئی سی سی کا سب سے بڑا یوارڈ جیت لیا

دبئی : پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، قومی ٹیم کے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نےانٹر نیشنل کونسل کا کرکٹر آف دیر ایئر کا ایوارڈ جیت لیاہے ۔نامزدگیوں میں جوئے روٹ، محمد رضوان ، کین ولیمسن اور شاہین شاہ آفریدی کا نام شامل تھا ۔ تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے تینوں فارمیٹس میں بہترین کارکردگی دکھا کر آئی سی سی کا ’’ سر گیری فیلڈ سوبرز ٹرافی ‘‘ایوارڈ جیت لیاہے، یہ ایوارڈ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے سال 2021 میں سب سے بہترین پرفارمنس پر دیا گیاہے ، یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی پاکستانی کرکٹر نے ’’ سرگیری فیلڈ سوبرز ٹرافی‘‘ اپنے نام کیا ہے۔ شاہین شاہ آفریدی نے 36 میچز میں مجموعی طور پر 78 وکٹیں حاصل کرتے ہوئے سال 2021 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔

’بھارتی بزنس مین کی دعوت پرٹی 20لیگ کھیلنے کے لئے گیا، ڈنرپرکوکین کا نشہ بھی کرایا گیا اور پھر بلیک میل کیا گیا کہ ۔ ‘ زمبابوے کے کرکٹر برینڈن ٹیلر نے تہلکہ خیز انکشاف کردیا

انہوں نے 9 ٹیسٹ میچز میں 47کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔شاہین آفریدی نے ٹی ٹوینٹی ورلڈکپ میں 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 21 ون ڈے میچز میں 23 وکٹیں لیں ۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے بھارت کے خلاف یادرگار سپیل کیا اور تین کھلاڑیوں کو پولین کی راہ دکھائی ۔کھلاڑی کا کہناتھا کہ 2021 اچھا گزرا ہے اورآئندہ بھی یہی کوشش ہوگی ،کوشش ہوتی ہے کہ اچھی پرفارمنس دیں، پاکستان ٹیم کی کارکردگی 2021 میں بہترین رہی ہے ۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں سے بارش اور برفباری کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی

کون کونسی گاڑیوں پر ایک لاکھ روپے تک ٹیکس نافذ کر دیا گیا؟ گاڑیوں کے خریدار پریشان

FOLLOW US