Friday March 29, 2024

بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کووزیراعظم میں نے بنوایا گورنر پنجاب چوہدری سرور نے بڑا دعویٰ کر دیا

لاہور: گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بے نظیر بھٹو، نواز شریف اور عمران خان کے وزیراعظم بننے میں میرا کردار ہے۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نظام ناکام نہیں ہوا لوگ ناکام ہوئے ہیں۔ جی ایس پی پلس ناکام ہوجاتا تو ہماری مشکلات میں اضافہ ہوجاتا، اس کے لئے میں نےبہت محنت کی، ہمیں بین الاقوامی دنیا کو مطمئن کرنا بے انتہا ضروری ہے۔ میں پارٹی کو دو لاکھ پونڈ جمع کرکے دیتا تھا، انڈین لابی کا مقابلہ کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہمارے انوسٹی گیشن کے نظام ٹھیک ہوئے بغیر کچھ ٹھیک نہیں ہوسکتا، جب ریاست کمزور ہوجائے اور لوگ مضبوط ہو جائیں تو ملک کے ایسے حالات ہوتے ہیں۔ گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ کنٹونمنٹ الیکشن اور خانیوال کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پہلے سے پارٹی کو بتادیا تھا ہم ہاریں گے، پنجاب میں پیپلز پارٹی تحریک انصاف کے ووٹ کو نقصان پہنچا رہی ہے اور پہنچایا بھی ہے۔ شہباز شریف سے میری لڑائی صاف پانی کے معاملے پر ہوئی،

پاک فوج کی طاقت میں اضافہ ، دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج بن گئی، فہرست جاری

نواز شریف کی نا اہلی 30دن میں ختم۔۔ ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اگر شہباز سے میری لڑائی نہ ہوتی تو شائد میں ن لیگ نہ چھوڑتا، 1999ء میں پرویز مشرف نواز شریف، شہباز شریف کو امریکہ ، برطانیہ نہیں جانے دینا چاہتے تھے، ان دونوں بھائیوں کے ویزے میں نے لگوائے۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ یورپ بھی میری سیاسی بصیرت کا قائل ہے۔میرے خال میں آرمی چیف توسیع لینے کی خواہش مند نہیں ہیں۔ اگر پارٹی کل کو مجھ سے پوچھے تو رائے دوں گا، حالات کو بہتر کرنے کے لئے وقت چاہیے ہوتا ہے، ہمیں بھی پھر مزید پانچ سال دے دیئے جائیں۔ ملک میں کسی پارٹی میں جمہوریت نہیں ہے، لوگ کہتے ہیں میں سچ برطانیہ میں بولتا ہوں، میں پاکستان میں بھی جھوٹ نہیں بولتا۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بات ہوئی تو اپوزیشن کے 25 ارکان کم ہوں گے، شیخ رشید

بہن کو حج کرنا تھا، انتقال کے بعد سامان سے پوٹلی نکلی جس میں لکھا تھا حج کے پیسے ۔۔ مفتی تقی عثمانی کی بہن خواب میں آئی

FOLLOW US