Friday April 19, 2024

پاک فوج کی طاقت میں اضافہ ، دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج بن گئی، فہرست جاری

سٹاک ہوم : دنیا کی فوجی طاقتوں کے حوالے سے گلوبل فائر پاور انڈیکس نے نئی درجہ بندی جاری کردی ہے جس میں پاکستان کی ایک درجہ بہتری ہوئی ہے اور اب اس کی مسلح افواج دنیا کی نویں طاقتور ترین افواج بن گئی ہیں۔ گلوبل فائر پاور انڈیکس کے مطابق سنہ 2022 کی درجہ بندی میں پاکستان نے برازیل کو دسویں نمبر پر دھکیلتے ہوئے دنیا کی نویں طاقتور ترین فوج کا اعزاز حاصل کیا ہے۔گلوبل فائر پاور کی درجہ بندی کے مطابق امریکہ آج بھی دنیا کا سب سے طاقتور ملک ہے جبکہ روس اس فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان کا اہم اتحادی اور ہمسایہ ملک چین دنیا کا تیسرا اور پاکستان کا ازلی دشمن بھارت چوتھا طاقتور ترین ملک ہے۔ اس فہرست میں جاپان کی افواج کو پانچواں، جنوبی کوریا چھٹا، فرانس ساتواں، برطانیہ آٹھواں اور برازیل کی افواج کو دنیا کی دسویں مضبوط ترین افواج قرار دیا گیا ہے۔

نواز شریف کی نا اہلی 30دن میں ختم۔۔ ن لیگی کارکنان کو بڑی خوشخبری سنا دی گئی

اسلامی ممالک میں پاکستان کے بعد سب سے مضبوط افواج مصر کی ہیں جو طاقتور ترین افواج کی فہرست میں 12 ویں نمبر پر ہے۔ برادر اسلامی ملک ترکی کی افواج13ویں، ایران 14 ویں، انڈونیشیا 15ویں، سعودی عرب 20 ویں، الجیریا 31 ویں، عراق 34 ویں، نائجیریا 35 ویں، متحدہ عرب امارات 36 ویں، بنگلہ دیش 46 ویں، شام 47 ویں، ملائیشیا 48 ویں، ازبکستان 54 ویں اور موروکو کی مسلح افواج 55 ویں نمبر پر ہیں۔ یہاں یہ بات بھی قابلِ غور ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ویٹو پاور رکھنے والے پانچوں ممالک (امریکہ،روس، چین، فرانس ، برطانیہ) ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اسرائیل اور شمالی کوریا کے علاوہ ایٹمی طاقتیں بھی ٹاپ 10 ممالک میں شامل ہیں۔ نئی فہرست میں غیر اعلانیہ ایٹمی قوت اسرائیل کا 18 واں جب کہ شمالی کوریا کا 30 واں نمبر ہے۔

وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی بات ہوئی تو اپوزیشن کے 25 ارکان کم ہوں گے، شیخ رشید

بہن کو حج کرنا تھا، انتقال کے بعد سامان سے پوٹلی نکلی جس میں لکھا تھا حج کے پیسے ۔۔ مفتی تقی عثمانی کی بہن خواب میں آئی

FOLLOW US