لاڑکانہ: وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے لاڑکانہ کو بھٹو کا شہر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آصف زرداری سے حساب لیں گے، سندھ میں انقلاب لانے کا آغاز لاڑکانہ سے کر رہے ہیں،پاکستان کے ایک بڑے ڈاکو کو لندن بھگا دیا گیا، مرادعلی شاہ سندھ کے وزیراعلی نہیں، زرداری کے منشی ہیں۔ منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سید علی زیدی نے کہا کہ سندھ میں چوہے اربوں روپے کی گندم کھا جاتے ہیں، سندھ کے عوام آصف زرداری سے حساب لیں گے،ہماری دھرتی ماں سندھ سے آصف زرداری نے بہت بُرا سلوک کیا ہے، استحصال سے جان چھڑانی ہے تو اعلان جنگ کردو،انقلاب لاڑکانہ سے آنا ہے اور یہیں سے شروع ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں مہنگائی سب سے زیادہ ہے،سندھ میں بند ٹوٹتا ہے تو مخالفین کی زمینیں تباہ ہو جاتی ہیں ، سندھ میں شاہراہوں اور آبپاشی کے نظام کو تباہ کردیا گیا ہے اور صوبے پر مسلط ٹولے نے ہر طرف تباہی مچائی ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری ڈاکووں سے بہت بڑی جنگ ہے،سندھ سے زرداری مافیا کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہے ،سندھ کے حقوق کی جنگ سب کو مل کر لڑنا ہوگی، صوبہ سندھ میں کتے کے کاٹنے کی ویکسین تک نہیں ہے،علاج کے لیےیہ خود باہر جاتے ہیں اور غریب کو ہسپتال تک نہیں دے سکے، کراچی میں کچرا تک وفاق اٹھا رہا ہے۔
کراچی میں تیز ہواؤں نے تباہی مچادی، دیواریں،چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 6 افراد جان کی باز ہارگئے