کابل : پڑوسی ملک افغانستان میں احمد مسعود کے قومی مزاحمتی فرنٹ اور طالبان کے درمیان جھڑپ میں فرنٹ کے آٹھ جنگجو ہلاک ہوگئے۔ دکن ہیرالڈ کے مطابق قومی مزاحمتی فرنٹ کے جنگجوؤں اور طالبان کے درمیان جھڑپیں صوبہ بلغ میں ہوئیں۔ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب ہونے والی اس جھڑپ میں طالبان نے فرنٹ کے آٹھ جنگجوؤں کو ہلاک کردیا۔ طالبان کے صوبائی پولیس چیف نے صحافیوں کو بھیجے گئے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ فرنٹ کے جنگجوؤں کی فوجی مشینری اور اسلحہ ضبط کرلیا گیا ہے۔ یہ جھڑپ طالبان کے وزیر خارجہ اور احمد مسعود کی تہران میں ملاقات کے دو ہفتے بعد ہوئی ہے۔ طالبان کے 15 اگست کو اقتدار پر قبضے کے بعد احمد مسعود نے مزاحمت کا اعلان کرتے ہوئے یہ فرنٹ قائم کیا تھا جس نے کئی روز تک پنج شیر میں مزاحمت کی تاہم طالبان نے اسے کچل دیا جس کے نتیجے میں احمد مسعود اور ان کے ساتھی ملک سے فرار ہوگئے۔
سال 2022 کو شریف خاندان کو کیسز میں سزاؤں کا سال قراردیدیا گیا
انارکلی بم دھماکہ، شہری پرائز بانڈ شاپ سے نقدی لوٹتے رہے، انتہائی شرمناک ویڈیو سامنے آگئی
رانا شمیم کا بیان حلفی جھوٹ ثابت ہونے پر کیا سزا ہوگی؟ اعتزازاحسن نے بتادیا