پشاور: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔ شیڈول کے مطابق دوسرے مرحلے کے انتخابات میں پولنگرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلیگ 27 مارچ کو ہوگی۔دوسرے مرحلے میں صوبے کے 18 اضلاع میں انتخابات ہونگے۔ کاغذات نامزدگی7سے 11فروری تک جمع کروائے جاسکیں گے جبکہ نتائج کا اعلان یکم اپریل کو کیا جائے گا۔ کاغذات نامزدگی مسترد یا منظوری کےخلاف اپیلیں 17 سے 19فروری تک دائرہوں گی، اپیلوں پر فیصلہ 22 فروری تک کیا جائےگا،کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 25 فروری ہوگی اور نامزد امیدواروں کی حتمی فہرست 25 فروری کو ہی لگائی جائےگی۔نامزد امیدواروں کو انتخابی نشانات 28 فروری کو الاٹ ہوں گے۔ واضح رہے کہ 19 دسمبر کو پہلے مرحلے میں خیبرپختونخوا کے17 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ہوا تھاجس میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
کورونا وائرس کے وار جاری، وفاقی دارالحکومت میں بڑی پابندی لگا دی گئی، شہری پریشان
گرل فرینڈ کی ماں کو گردہ عطیہ کرنے والے شخص کو دھوکا، لڑکی نے کسی اور سے شادی کرلی
پاکستان کے قانون میں صدارتی نظام کی کوئی گنجائش نہیں، ماہر قانون دان اعتزاز احسن نے بڑا دعویٰ کر دیا