Sunday January 19, 2025

کراچی پورٹ پر گندم لانے والے جہاز میں آگ بھڑک اٹھی 57 ہزار 750 ٹن گندم لدی ہے،پورٹ پر ایمرجنسی نافذ

کراچی : کراچی پورٹ پر روس سے گندم لانے والے جہاز میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔نجی ٹی وی کے مطابق کراچی پورٹ پر برتھ نمبر 16 میں روس سے گندم لانے والے جہاز ایم وی رائل جیڈ میں آگ لگ گئی جس کے باعث کراچی پورٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پورٹ پر ایمرجنسی عائد کرکے آگ بجھانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔کے پی ٹی اذرائع کے مطابق جہاز کے ڈیک پر کاربائٹ میں آگ لگی ہے جسے بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جہاز کا ایجنٹ پی این ایس سی ہے، جہاز پر 57 ہزار 750 ٹن گندم لدی ہوئی ہے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق جہاز کے اوپر کاربائٹ رکھا ہوا تھا جس کے اوپر پانی گرنے سے ا?گ بھڑک اٹھی۔کے پی ٹی کے فائر فائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، کے پی ٹی چیئرمین کی جانب سے مزید فائر بریگیڈ گاڑیوں کو اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ، گلگت بلتستان کے سابق چیف جج رانا شمیم پر توہینِ عدالت کیس میں فردِ جرم عائد کر دی گئی

آگئی وہ خبر جس کا شدت سے انتظار تھا، تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

لاہور دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی، دھماکہ کرنے والا دہشت گرد کون، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

FOLLOW US