Sunday November 24, 2024

آگئی وہ خبر جس کا شدت سے انتظار تھا، تنخواہ دار طبقے کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان

اسلام آباد : وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت تںخواہ دار اور مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، گردشی قرضوں میں سالانہ 130ارب کی کمی ملکی معیشت کیلئے بہت اچھی خبرہے، معاشی استحکام کیلئے سخت فیصلے کرنا پڑے، معاشی ترقی 5.38 فیصد سے ہوگی تو ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی۔انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے لاہور واقعہ کی تحقیقات کررہے ہیں، لاہور واقعے میں ملوث افراد کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔ حماد اظہر نے کہا کہ آج ملکی معیشت کے حوالے سے بہت اچھی خبر آئی ہے، گردشی قرضے میں سالانہ 130 ارب روپے کی کمی ہورہی ہے، صنعت میں 7.8 فیصد جبکہ خدمات کے شعبے میں 5 فیصد اضافہ ہوا، موجودہ حکومت کو ملکی تاریخ کا ریکارڈ کرنٹ اکاونٹ خسارہ ملا، کورونا کے باوجود حکومت نے معاشی استحکام کا ہدف حاصل کیا، زرمبادلہ ذخائر، ترسیلات زر، برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، معاشی استحکام کے لیے حکومت کو سخت فیصلے کرنا پڑے۔حماد اظہر نے کہا کہ جب معیشت 5.38 فیصد سے ترقی کرے گی تو ہزاروں نوکریاں پیدا ہوں گی اور حکومت تنخواہ دار طبقے کو بھی سہولیات فراہم کرے گی۔

لاہور دھماکے کی ذمہ داری کس نے قبول کی، دھماکہ کرنے والا دہشت گرد کون، ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی

ن لیگ کسی کو اپنے اقتدار کے آخری سال کے قرضوں کا نہیں بتاتی، سابق حکومت سے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کی بیماری ملی، عالمی سطح پرمہنگائی کا سیلاب آیا ہے، مہنگائی کا اثر پاکستان پر بھی پڑا۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کو مشکلات کا سامنا ہے، مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت حکومتی ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں وزیراعظم نے معاشی ترقی کی گروتھ 5 عشاریہ37 فیصد تک پہنچ جانے سے آگاہ کیا، وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وباء کے باوجود معاشی ترقی کا 5 عشاریہ 37 فیصد تک جانا بڑی کامیابی ہے۔ اجلاس میں اکانومسٹ اور بلوم برگ کی تازہ رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔

آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بارشوں اور برفباری کی پیشنگوئی کر دی

لاہور میں دھماکہ،ہلاکتیں،22افراد کے حوالے سے افسوسناک خبر،ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ

FOLLOW US