Monday January 20, 2025

شریف فیملی کے کتنے لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے،وزیراعظم کے مہمان خصوصی شہباز گل نے بڑادعویٰ کردیا

فیصل آباد : وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے دعویٰ کیا ہے کہ شریف خاندان کے چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چار لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ شہباز شریف اور مریم نواز کو باہر جانے دیں۔ جن لوگوں کیلئے ڈیل مانگی جا رہی ہے ان میں شہباز شریف،ان کا بیٹا، نواز شریف اور ان کی بیٹی شامل ہیں۔ شاہد خاقان عباسی پاکستان میں ہی رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ شریف فیملی کو ڈیل نہیں دی جائے گی، یہ چکن برگر مانگ رہے ہیں ، ہم انہیں ابلا ہوا آلو بھی نہیں دیں گے، ان کے سامنے عمران خان کھڑا ہے، احتساب ہوگا اور شہباز شریف سلاخوں کے پیچھے ہوں گے۔

نواز شریف کو عدم اعتماداور عام انتخابا ت کی یقین دہانی مل چکی ، وزیراعظم عمران خان کیلئے پریشان کن خبر آگئی

صرف 2 فیصد اضافہ کیا،عوام پر پٹرول بم گرائے جانے کے بعد وزارت خزانہ کی وضاحت بھی آگئی

آسٹریلیانے ایشز سیریز میں کتنے میچوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ? انگلینڈ کو اہم محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا

FOLLOW US