Monday January 20, 2025

آسٹریلیانے ایشز سیریز میں کتنے میچوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ? انگلینڈ کو اہم محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا

سڈنی: آسٹریلیا نے باؤلرز کی عمدہ کارکردگی کی بدولت انگلینڈ کو پانچویں ٹیسٹ میچ میں 146 رنز سے شکست دے کر ایشز سیریز 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ہوبارٹ میں کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو ابتدا میں درست ثابت ہوا اور 12 رنز پر تین میزبان بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے۔تاہم ٹریس ہیڈ کے ساتھ ساتھ مارنس لبوشین اور کیمرون گرین کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت آسٹریلیا کی ٹیم 303 رنز کا مجموعہ اسکور بورڈ پر سجانے میں کامیاب رہی۔ٹریوس ہیڈ نے سنچری سکور کی جبکہ گرین نے 74 اور لبوشین نے 44رنز بنائے۔انگلینڈ کی جانب سے مارک وُڈ اور سٹورٹ براڈ نے تین، تین جبکہ اولی رابنسن اور کرس ووکس نے دو، دو وکٹیں اپنے نام کیں۔انگلینڈ کے بلے باز پہلی اننگز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکے اور پوری ٹیم 188رنز پر ڈھیر ہو گئی۔انگلینڈ کا کوئی بھی بلے باز نصف سنچری نہ بناسکا، کرس ووکس 36رنز کے ساتھ کامیاب بلے باز رہے اور کپتان جو روٹ نے 34رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے چار اور مچل سٹارک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

عوام کو 147روپے 83 پیسےفی لٹر ملنے والے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت دراصل کتنی ہے؟ پاکستانی حیران پریشان

آسٹریلین بیٹنگ لائن دوسری اننگز میں ناکامی سے دوچار ہوئی اور 49 رنز بنانے والے ایلکس کیری کے سوا کوئی بھی بلے باز مارک وُڈ کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکا۔آسٹریلیا کی ٹیم دوسری اننگز میں 155رنز پر ڈھیر ہو گئی اور پہلی اننگز کی برتری کی بدولت انگلینڈ کو فتح کے لیے 271رنز کا ہدف دیا۔مارک وُڈ نے چھ اور سٹورٹ براڈ نے تین وکٹیں لیں۔ہدف کے تعاقب میں اوپنرز نے انگلینڈ کو دوسری اننگز میں 68 رنز کا مثبت آغاز فراہم کیا تاہم کیمرون گرین کے شاندار اسپیل نے میچ کا نقشہ پلٹ دیا۔انہوں نے رورے برنز کو آؤٹ کرنے کے بعد ڈیوڈ ملان اور زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔اس کے بعد انگلش بلے باز سکاٹ بولینڈ اور پیٹ کمنز کی تباہ کن باؤلنگ کا سامنا نہ کر سکے اور پوری ٹیم 124 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ پیٹ کمنز، بولینڈ اور گرین نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ آسٹریلیا نے میچ میں 146 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ ایشز سیریز بھی 0-4 سے اپنے نام کر لی۔ ٹریوس ہیڈ کو سنچری بنانے پر ناصرف میچ بلکہ مجموعی طور پر 357رنز اسکور کرنے پر سیریز کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔

اومی کرون ختم ہوتے ہی کیا ہو گا؟ بل گیٹس نے آخرکار خوشخبری سنا دی

FOLLOW US