Sunday November 24, 2024

صرف 2 فیصد اضافہ کیا،عوام پر پٹرول بم گرائے جانے کے بعد وزارت خزانہ کی وضاحت بھی آگئی

اسلام آباد : وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایک دفعہ پھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے ایک پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 147 روپے 83 پیسے فی لیٹر ہوگی۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 144 روپے 62 پیسے مقرر کی گئی ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 3 روپے اضافے کے بعد 116 روپے 48 پیسے فی لیٹر ہوگی۔ اب اس حوالے سے وفاقی وزارت خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے کہا ہے کہ ایک بارپھر وزیر اعظم نے اوگرا کی تجویز مسترد کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچلھے 15 دن میں عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا مگر حکومت نے صرف 2 فیصد اضافہ کیا۔

آسٹریلیانے ایشز سیریز میں کتنے میچوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی ? انگلینڈ کو اہم محاذ پر شرمناک ناکامی کا سامنا

عوام کو 147روپے 83 پیسےفی لٹر ملنے والے پٹرول کی ایکس ریفائنری قیمت دراصل کتنی ہے؟ پاکستانی حیران پریشان

FOLLOW US