اسلام آباد : قومی احتساب بیورو( نیب ) نے شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کی حوالگی کے لئے برطانوی حکومت کو درخواست دے دی ہے ۔ نجی ٹی وی 92 نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ نیب کی جانب سے حکومت برطانیہ کو سلمان شہباز کی حوالگی سے متعلق درخواست 31دسمبر کو جمع کرائی گئی ، جس میں کہا گیا کہ سلمان شہباز منی لانڈرنگ اور ٹی ٹی سکینڈل میں مطلوب ہیں ۔ واضح رہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں اپوزیشن لیڈر اور صدر پاکستان مسلم لیگ ن شہباز شریف ، ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز اور سلمان شہباز سمیت 16 ملزمان کو نامزد کر رکھا ہے ۔ عدالت نے عدم پیشی پر 28 اگست 2020 کو سلمان شہباز اور ان کے بہنوئی ہارون یوسف کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے جبکہ 9 نومبر 2020 کو مشتاق چینی والا نے سلمان شہباز کا کالا دھن سفید کرنے کیلئے استعمال ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ مشتاق چینی والا کے مطابق 2014 میں انہیں سلمان شہباز نےکالا دھن سفید کرنے کیلئے استعمال کیا تھا۔
پی ٹی آئی کیلئے ایک اور بڑا دھچکا، اہم ترین سیاسی شخصیت پیپلزپارٹی میں شامل ہو گئی
شاہ زیب قتل کیس کا مجرم شاہ ر خ جتوئی کس مرض کے بہانے جیل سے ہسپتال پہنچایا گیا ؟ حیران کن دعویٰ