Wednesday January 22, 2025

شاہ زیب قتل کیس کا مجرم شاہ ر خ جتوئی کس مرض کے بہانے جیل سے ہسپتال پہنچایا گیا ؟ حیران کن دعویٰ

کراچی : شاہ زیب قتل کیس کے سزا یافتہ مجرم شاہ رخ جتوئی کو جس مرض کے بہانے سینٹرل جیل کراچی سے پرائیویٹ اسپتال بھیجا گیا وہ سامنے آگیا۔ نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے شاہ رخ جتوئی کو’ پروکٹو سکوپی‘ کے لیے 5 مئی 2021 کو ہسپتال جانے کی اجازت دی تھی، پروکٹو سکوپی عموماً بواسیر کی تشخیص کے لیے کی جاتی ہے ۔محکمہ داخلہ نےشاہ رخ جتوئی کو بڑے ہسپتال بھیجنےکے لیے لیٹر جاری کیا لیکن ماہرین کا کہنا ہےکہ مجرم جس ہسپتال میں موجود ہے وہ کوئی بڑا ہسپتال نہیں بلکہ طبی سہولت کا پرائمری لیول کا سیٹ اپ ہے۔ ماہرین کا کہنا ہےکہ پروکٹو اسکوپی 5 منٹ کا پروسیجر ہے اس میں مریض کے ہسپتال میں داخلے کی ضرورت نہیں پڑتی، اکثر سرجن او پی ڈی میں ایک دن میں 20 سے 25 پروکٹوسکوپی پروسیجر کرتے ہیں جب کہ پروکٹو سکوپی کی سہولت جناح ہسپتال سمیت اکثر سرکاری ہسپتالوں میں میسر ہے۔

مبینہ زیادتی کیس میں یاسر شاہ بے گناہ قرار

نواز شریف اور جہانگیر ترین کیلئے بڑی خوشخبری ، تاحیات نا اہلی آئین کی خلاف ورزی قراردیدی گئی

حارث رؤف کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز، ویڈیو دیکھ کر آپ بھی مسکرا اٹھیں

FOLLOW US